دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 14دسمبر 2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران کابینہ رضوان عطاری، اجارہ ذمہ دار (گریس) شوکت عطاری مدنی ، ائمہ مساجد ذمہ دار (یونان)عثمان عطاری اور مساجد کی مجلس سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ مسجد کے ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مساجد اور جائے نماز میں آنے والے مسائل پر کلام کیا نیز مساجد کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے شرعی اصولوں کو بیان کیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مساجد کی مجالس  کو  چندہ جمع کرنے کی شرعی احتیاطیں  اور ان کے مصارف کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت 11نومبر2021ءبروزجمعرات نائجیریا کے ذمہ دار اور ائمہ مساجد بیرون ِملک کے ناظم نے عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں حاضری دی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمدعقیل عطاری مدنی نےذمہ داراسلامی بھائی سےنائجیریا کی موجودہ مساجد اور نئے مساجد کے حوالے سے گفتگوکی۔ (رپورٹ: شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت یکم نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں نگران ریجن  جنید عطاری، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد سہیل عطاری ، ناظم اعلیٰ شعبان عطاری مدنی اور اثاثہ جات ذمہ داران سمیت8اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےامامِ مسجدکاتقرر کرنےکےحوالےسے ذہن سازی کی۔

مزید رکنِ شوریٰ نےمسجد کی کمیٹی کی تربیت کاذہن دیا اورمسجدکےمسائل کےمتعلق شرعی رہنمائی لینےکےبارےمیں گفتگو کی نیز ملک سطح پر اجیر کےلئےگریڈنگ کےحوالےسےمشاورت کی۔ (رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے 28اکتوبر2021ءبروزجمعرات لیاقت نیشنل  ہسپتال میں ایڈمٹ نگرانِ زون سیّد فضیل عطاری کی عیادت کی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ شعبہ ائمہ مساجدفیضان مدنی ،کراچی ریجن ذمہ داروقار عطاری مدنی ، نگران ِکابینہ بن قاسم شفیق عطاری موجود تھے،رکن شوری نے انہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےاُن کےلئےدعائےصحت کی۔

بعدازاں  ہسپتال کے عملے نےرکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ: محمدشعبان  عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں اسلام آباد ریجن مدرسۃالمدینہ بوائزکے مدرسین ، ریجن ذمہ دار اور نگران شعبہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امامت کی اہمیت ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو امامت کرنے کا ذہن دیا ۔

اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے درودشریف کی فضیلت بیان کرتے ہوئےروزانہ درودِ پاک پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام 28ستمبر2021ءبروزمنگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا    جس میں نگران ِریجن ابراہیم عطاری،نگران ِکابینہ سیّدشریف عطاری اورناظم ِاعلیٰ شعبان عطاری شریک تھے۔

رکنِ شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات ، امام صاحب کی فیملی رہائش گاہ بنا نےاور شرعی اصولوں کے مطابق مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ نیپال میں موجود مساجد پر تین رکنی مجلس کے قیام اور انہیں فعال کرنے کا ذہن بھی دیا۔اس دوران ملکی مشاورت کے ذمہ دار شمس عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔ (رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 16ستمبر2021ءبروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کے نظام کو بہتر بنانے اورشرعی اصولوں کے مطابق مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔

واضح رہے کہ اس مشورے میں نگرانِ ریجن حاجی فضیل عطاری،اجارہ مجلس کے ذمہ دار طارق عطاری ،ائمہ مساجد کے ذمہ داران، ناظمِ اعلی (بیرون ملک ) شعبان عطاری مدنی ، اجارہ ذمہ دار (UK)عمران عطاری ، ائمہ ذمہ دار اور فنانس ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار سمیت(10) اسلامی بھائی شریک تھے۔( رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 6ستمبر2021ءبروزپیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں نگران کابینہ  ،اجارہ مجلس کےذمہ داران ،ائمہ کرام اور شعبہ ائمہ مساجد ناظم اعلیٰ (بیرون ملک ) شریک تھے۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اجارہ ذمہ دار طارق عطاری اور ناظم اعلیٰ شعبان مدنی کےہمراہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ نے مساجد کے نظام کو بہتر بنانے اورشرعی اصولوں کے مطابق مساجد کو آباد کرنےکے حوالے سے ذہن سازی کی نیز مشورے میں اولاًمساجد میں تین رکنی مجلس بنانے پر مدنی پھول دیئے۔(رپوٹ: محمدشعبان عطاری مدنی،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 25اگست2021ءبروزبدھ شعبہ نگران ائمہ مساجد پاکستان، ریجن ذمہ داران  و ناظم اعلی ائمہ مساجداورپاکستان کارکردگی ذمہ دار کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا ۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ پاکستان کے 6 ریجن کے ذمہ داران اور ملک بھر کے ناظمین اعلی ائمہ مساجدکا بذریعہ نیٹ آن لائن مدنی مشورہ کیا جس میں رکنِ شوریٰ نے 2ستمبر2021ءکو ’’40واں یوم دعوت اسلامی‘‘ منانے اور اس کی بھرپور تیاری کرنےکےحوالےسے ذمہ داران کی تربیت کی۔

اس سلسلے میں یوم دعوتِ اسلامی کےحوالےسےمسجدمسجداجتماع منعقد کرنےاورہرمسجد میں3ستمبرجمعہ کےدن’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان کرنے کا ذہن دیانیز جمعہ کےدن ائمہ کرام دوران بیان ترغیب دلاکر نماز جمعہ کےبعدنمازیوں کےتاثرات بھی لیں نیز امام صاحبان کے ذریعے جو افراد دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرحافظِ قراٰن بننے اور عالم دین بننے کا شرف حاصل کرچکے ان کے بھی تاثرات ریکارڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی  میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے نگران ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ پاکستان کے 6 ریجن کے ذمہ دارانِ ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ کیا ۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے 2ستمبر2021ء ’’40واں یوم دعوت اسلامی‘‘ منانے اور اس کی بھرپور تیار ی کرنےکےحوالےسے ذمہ داران کی تربیت کی۔

رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہیوم دعوتِ اسلامی کےحوالےسےمسجدمسجد اجتماع منعقدکیا جائےساتھ ہی ہر مسجد میں3ستمبر جمعہ کے دن ’’یوم دعوت اسلامی‘‘ کے موضوع پر بیان ہو،جمعہ کےدن ائمہ کرام دوران بیان ترغیب دلاکر نماز جمعہ کےبعدنمازیوں کےتاثرات بھی لیں نیز امام صاحبان کے ذریعے جو افراد دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوکرحافظِ قراٰن بننے اور عالم دین بننے کا شرف حاصل کرچکے ان کے بھی تاثرات ریکارڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران کی تربیت کے لئے مدنی مشوروں کا سلسلہ ہوتا رہتا ہے۔اسی سلسلے میں  28اگست2021ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں خودکفالت پاکستان ذمہ دار ان اور خود کفالت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

اس مشورے میں پاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری،نگران کابینہ ابو اسید جاوید عطاری اور کرچی ریجن کے خود کفالت ذمہ دار محمد سلیم عطاری بھی موجود تھے ۔

رکنِ شوریٰ نے ائمہ کرام و کابینہ ذمہ دار کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اورمساجد کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کو بہترو مضبوط بناتے ہوئے اس کی باقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کا ذہن دیا نیز ائمہ کرام و مساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس اور عطیات بکس لگوانے کے کام کو مزید فعال ومضبوط بنانے کے حوالے مدنی پھول دیتے ہوئےہاتھوں ہاتھ 400 گھریلو صدقہ بکس تقسیم کئے۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد  کے تحت پچھلے دنوں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں نگران ِشعبہ ائمہ مساجد پاکستان ،خودکفالت پاکستان ذمہ دار سمیت ریجن ذمہ داران ائمہ مساجد خود کفالت نے شرکت کی۔اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں نگرانِ ائمہ مساجد پاکستان حافظ محمد فیضان عطاری مدنی کےہمراہ شعبہ ائمہ مساجد کےپاکستان سطح کے خود کفالت ذمہ دار محمد نوید عطاری ا ورپاکستان کے 6 ریجن کے خود کفالت ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔

رکن ِشوریٰ نے ریجن ذمہ داران کو مساجد کی خود کفالت پر فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار سے کارکردگی بنانے کے بارے میں گفتگو کی ساتھ ہی ائمہ کرام اورمساجد ذمہ داران کے ذریعے گھریلو صدقہ بکس و عطیات بکس لگوانے کے کام کو مزید فعال و مضبوط بنانے کا ذہن دیا۔

دسمبر2021ء تک ملک بھر میں دعوت اسلامی کےتحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر مشاورت ہوئی نیز رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بیان کئے۔(رپوٹ: محمدعابد عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)