پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں یورپ  ریجن کے ائمہ کرام، یورپ ریجن کے ائمہ مساجد ذمہ دار، ناظم اعلی فیضانِ مدینہ (بیرون ملک )، نگران ِکابینہ اسپین، نگرانِ کابینہ یونان اور نگرانِ کابینہ اٹلی کے ذمہ دار ان نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان کیا اور امامت کے تقاضوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ آفس ذمہ دار شعبان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)