شعبہ ائمہ مساجد بیرونِ ملک کے ذمہ داران کا بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورہ

8 فروری 2022ء بروز منگل شعبہ ائمہ مساجد
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ
انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بیرونِ ملک کے شعبہ ذمہ داران نے
شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کے نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر
کلام کیا اور شعبے کی ترقی کے لئے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں بنگلہ دیش مشاورت کے اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر گفتگو کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے
سے کلام کیا۔
اس موقع پر آفس ذمہ دار شعبان عطاری مدنی، شعبہ ائمہ مساجد بنگلہ دیش
مشاورت کے ذمہ دار ادریس عطاری، کمال عطاری، صلاح الدین عطاری اور ریاض عطاری سمیت دیگر ذمہ داران
موجود تھے۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 22 جنوری
2022ء بروز ہفتہ عالی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورے کا اہتمام کیا
گیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ، ناظمینِ اعلیٰ اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےشعبے کے دینی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے مدنی
پھول ارشاد فرمائے۔بعدازاں ذمہ داران نے نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ
ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت سرجانی ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس
میں سرجانی ٹاون کے ائمہ کرام اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
رکن
شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کی تربیت کی اور تمام ائمہ کرام کو اپنی
اپنی مساجد میں کورس شروع کروانے کی نیتیں کروائیں۔
شعبہ ائمہ مساجد کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ یورپ ریجن
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.png)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں
یورپ ریجن کے ائمہ کرام، یورپ ریجن کے ائمہ
مساجد ذمہ دار، ناظم اعلی فیضانِ مدینہ (بیرون ملک )، نگران ِکابینہ اسپین، نگرانِ کابینہ یونان
اور نگرانِ کابینہ اٹلی کے ذمہ دار ان نے شرکت کی۔
اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی سنتوں بھرا بیان کیا اور امامت کے تقاضوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ
کے ہمراہ آفس ذمہ دار شعبان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ ائمہ مساجد کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ فارایسٹ
ریجن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
.png)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے
تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں فارایسٹ ریجن کے ائمہ کرام، شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اور ناظمِ اعلی فیضان مدینہ (بیرون
ملک ) نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے امامت کے تقاضوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔اس موقع پر رکنِ شوریٰ کے ہمراہ آفس
ذمہ دار شعبان عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 14دسمبر
2021ء بروز منگل عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں نگران کابینہ رضوان عطاری، اجارہ ذمہ دار (گریس) شوکت عطاری مدنی ، ائمہ مساجد ذمہ دار (یونان)عثمان عطاری اور مساجد کی مجلس سمیت دیگرذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’ مسجد کے ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے‘‘ کے
موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مساجد اور جائے
نماز میں آنے والے مسائل پر کلام کیا نیز مساجد کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے شرعی اصولوں کو بیان کیا۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت
11نومبر2021ءبروزجمعرات نائجیریا کے ذمہ دار اور ائمہ مساجد بیرون ِملک کے ناظم نے
عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی
میں حاضری دی۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجدکےتحت یکم
نومبر2021ءبروزپیرعالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ
ہواجس میں نگران ریجن جنید عطاری، ریجن
ذمہ دار ائمہ مساجد سہیل عطاری ، ناظم اعلیٰ
شعبان عطاری مدنی اور اثاثہ جات ذمہ داران سمیت8اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نےذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےامامِ مسجدکاتقرر
کرنےکےحوالےسے ذہن سازی کی۔
.png)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰ کےرکن حاجی
محمد عقیل عطاری مدنی نے 28اکتوبر2021ءبروزجمعرات لیاقت نیشنل ہسپتال میں ایڈمٹ نگرانِ زون سیّد فضیل عطاری کی
عیادت کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ کے ہمراہ نگرانِ شعبہ ائمہ
مساجدفیضان مدنی ،کراچی ریجن ذمہ داروقار عطاری مدنی ، نگران ِکابینہ بن قاسم شفیق عطاری موجود تھے،رکن
شوری نے انہیں صبرکی تلقین کرتےہوئےاُن کےلئےدعائےصحت کی۔
.png)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ
ائمہ مساجدکےتحت گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سنتوں
بھرےاجتماع کاانعقادہواجس میں اسلام آباد ریجن مدرسۃالمدینہ
بوائزکے مدرسین ، ریجن ذمہ دار اور نگران شعبہ سمیت دیگراسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں
شرکت کی۔
اس موقع پرمرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ’’امامت کی اہمیت ‘‘کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو امامت کرنے کا ذہن دیا ۔
اس کےعلاوہ رکنِ شوریٰ نے درودشریف کی فضیلت
بیان کرتے ہوئےروزانہ درودِ پاک پڑھنےکی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجود اسلامی
بھائیوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔(رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.png)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام
28ستمبر2021ءبروزمنگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری نے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ِریجن ابراہیم عطاری،نگران ِکابینہ سیّدشریف عطاری
اورناظم ِاعلیٰ شعبان عطاری شریک تھے۔
رکنِ شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات ، امام صاحب کی فیملی رہائش گاہ بنا نےاور شرعی اصولوں کے مطابق
مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نیپال میں موجود مساجد پر تین رکنی مجلس کے قیام اور انہیں فعال
کرنے کا ذہن بھی دیا۔اس دوران ملکی مشاورت
کے ذمہ دار شمس عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران بھی شریک تھے۔ (رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)