پچھلے دنوں  مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی ڈسٹرکٹ ملیر کے دورے پر تھے جہاں مختلف شخصیات سے ملاقاتیں اور دینی کام کی۔

تفصیلات کے مطابق رکن شوری نے شخصیات کو دعوت اسلامی کاتعارف کرایا نیز مسجد کے لئے زمین لینے اور مسجد بنا نے پر مشاورت کی ، شخصیات سے پروپرٹی کی خرید وفروخت کے شرعی مسائل پر گفتگو کی اور شخصیات نے مدنی عطیات رکن شوری کو جمع کروائی ۔

جبکہ قائد آباد ٹاؤن میں رکن شوری نے ائمہ ٔ کرام کے ساتھ مدنی مشورہ کیا اس کے علاوہ جامع مسجد برکت میں نماز عشاء و تراویح کے بعد سنتوں بھرا بیان کیا اسی طرح جامع مسجد فیضان عطار کے معتکفین سے ملاقات کی اور انکی تربیت کے لئے مدنی حلقے کا اہتمام کیا ۔(رپورٹ : شعبہ ائمہ مساجد ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پچھلے دنوں پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں شخصیت اور اُن کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’صدقہ و خیرات دینے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کے ساتھ ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں صوبۂ سندھ کے شہر کراچی کی ایک جامع مسجد میں ہونے والے اعتکاف کے دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے دیگر عاشقانِ رسول بھی شریک ہوئے۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ’’شبِ قدر کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور معتکفین کو اپنا زیادہ سے زیادہ وقت تلاوتِ قراٰن اور ذکر و اذکار میں گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ایک ماہ اور آخری عشرے کے اعتکاف کا سلسلہ جاری ہے جس میں مبلغینِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے اعتکاف کے دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ شعبہ ائمہ مساجدحاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے معتکفین کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

دورانِ حلقہ رکنِ شوریٰ نے ’’علمِ دین کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ رہنے کا ذہن دیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد فیضان عطاری شعبہ ائمہ مساجد پاکستان ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  بذریعہ لنک دنیابھر کے عاشقانِ رسول کی تربیت کے لئے ایک سیشن ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک سےائمہ مساجد اور تراویح پڑھانے والے حفاظِ کرام سمیت مسجد انتظامیہ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد کے آداب، مسجد انتظامیہ کی ذمہ داری، تراویح، شرعی اجارہ اور اجرت کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں شرکا نے احسن انداز میں دینی کاموں میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 30 مارچ 2022ء بروز بدھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کے ائمہ کرام، ائمہ مساجد ذمہ دار اور ناظمِ اعلیٰ بیرونِ ملک کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے’’رمضان کی تیاری کیسے کریں‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔(رپورٹ:محمدشعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


29 مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں یونان کے ائمہ کرام ، ائمہ مساجد ذمہ دار اور ناظم اعلیٰ (شعبہ ائمہ مساجد و فیضان مدینہ بیرون ملک) نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آفس ذمہ دار محمد شعبان عطاری مدنی کے ہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں سے رمضانُ المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید ترقی کے حوالے مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں 28 مارچ 2022ء بروز پیر شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ انٹر نیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں فارایسٹ ریجن کے ائمہ کرام ، ریجن ذمہ دار ائمہ مساجد اور ناظم اعلیٰ (شعبہ ائمہ مساجد و فیضان مدینہ بیرون ملک) نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے آفس ذمہ دار محمد شعبان عطاری مدنی کے ہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں سے رمضانُ المبارک کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمہ مساجد کی قراءت کو بہتر سے بہتر کرنے اور مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی تربیت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کےزیرِ اہتمام پنجاب پاکستان کے شہرلاہور میں ایک میٹنگ ہوئی جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی اور  ڈویژن ذمہ داران سمیت ناظمینِ اعلیٰ نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اسلم عطاری نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے شبِ براءت اجتماعات، رمضان اعتکاف، مدنی عطیات اور 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں بیرونِ ملک کے ائمہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دیگر مختلف موضوعات پر کلام کیا اور نئے اہداف دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس موقع پر رکنِ مجلس بیرونِ ملک شعبان عطاری مدنی رکنِ شوریٰ کے ہمراہ موجود تھے۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی اورسٹی ذمہ داران سمیت HRڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جلد از جلد ائمہ مساجد (جو تراویح کی امامت کے خواہش مند ہیں) کوٹیسٹ دلوانے اور مسجد انتظامیہ کے ذریعےاُن کا اجارہ کروانے پر اہم امور پر گفتگو کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)