دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت یکم اگست 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہو اجس میں بیرونِ ملک سے اسپین کے ائمہ کرام شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی مشورہ درکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے” امام کو کیسا ہونا چاہیئے“  کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبے کے دینی کاموں کے متعلق اہم امور پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے بیرونِ ملک میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحبان سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے امام صاحبان کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو رواں سال 2022ء میں دعوتِ اسلامی کےشعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ کھالیں جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


5 جون 2022ء بروز منگل صوبۂ پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں شعبے کے متعلقہ رکن ِشوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، نگرانِ شعبہ، صوبائی اور اوورسیز ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے کی ابتدا میں مرکزی مجلِس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ ائمہ مساجد کے تحت ملک بھر کے ائمہ اکرام نے بھی بذریعہ آڈیو/ وڈیو لنک شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں شعبے کی صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ (جنوری 2022ء تا مئی 2022ء) اورشعبے کا 2026ء کا پلان، شعبے کو خود کفیل بنانے اور آمدن کو بڑھانے کے اقدامات، کے پی آئز، ٹاسک مینجمنٹ، تقرری، فیڈبیک، شعبے کے جائزے اور سابقہ مدنی مشوروں کے مدنی پھولوں کے علاوہ دیگر اہم موضوعات کے بارے میں گفتگو ہوئی۔

دورانِ مدنی مشورہ نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبے کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور شعبہ آئمہ مساجد کا تعارف کرواتے ہوئے کہا:اللہ پاک کا شکر ہے کہ دعوت اسلامی نمازی بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بناؤ تحریک بھی ہے، مسجد بھرو تحریک بھی ہے اور امام بناؤ تحریک بھی ہے نیز شعبہ ائمہ مساجد کے تحت امامت کورس کا بھی شعبہ ہے جس کے ذریعے امام تیار کئے جاتے ہیں پھر ان کی کارکردگی، ان کے نظام کو لے کر چلنا اور مزید بہتر کرنا شعبہ آئمہ مساجد کے ذمہ ہے۔

الحمد للہ عزوجلدعوتِ اسلامی کے تحت 5 ہزار مساجد پر شعبہ ائمہ مساجد کی ذمہ داری ہے جو ان شاءاللہ مزید آگے بڑھیں گے نیز نگرانِ پاکستان مشاورت نے بتایا کہ نمازیو ں کی تعداد بڑ ھائی جائے، مساجد میں فیضان آن لائن اکیڈمی کورسز کا پینا فلیکس لگایا جائے۔دعوتِ اسلامی کے تحت امام صاحبان شعبہ روحانی علاج کے دینی کام کو سر انجام دیں۔مقتدیوں کی ای رسید اکاؤنٹ کھلوائی جائے اور مقتدی اسلامی بھائیوں کو مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذریعے سے قراٰنِ پاک پڑھایا جائے۔

اسی طرح مدنی مشورے میں صوبائی ذمہ داران میں کئی اسلامی بھائیوں نے خود کو 12 ماہ کے لئے پیش کیا اور اپنے شعبے کے دیگر اسلامی بھائیوں کو بھی 12 ما ہ کے لئے تیار کرنے کی نیتیں کیں۔

مزید نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہا تھا کہ دعوتِ اسلامی ایک بہت بڑا نظام لے کر چل رہی ہے 48 ہزار سے زائد اجیروں کی سیلری میں اربوں روپے کے اخراجات ہیں۔اس بنا پر خود کفالت کے حوالے سے اسلامی بھائی اپنی کوششیں تیز کریں اور شعبہ آئمہ مساجد کے اسلامی بھائی بھی اپنے شعبے کو ماہانہ کی بنیاد پر خود کفیل بنانے کی کوشش کریں

اس کے علاوہ  مدنی مشورے میں طے ہوا  کہ جو  مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت  ہیں  ان میں ہر ہفتے  پیر کے روزے کا اہتمام کیا جائے  اس لئے  کہ  پیر کا روزہ پیارے آقاﷺ کی   سنت  ہے  ،ایام بیض  کے روزے  13،14،15،  قمری  اعتبار  سے  یہ بھی  سنت ہے  ۔ یوم  عرفہ  کا روزہ رکھنے کے لئے  بھی سحری کا اہتمام کیا جائے گا۔ آخر میں نگرانِ پاکستان مشاورت نے دعا کروائی  اور ذمہ داران اسلامی  بھائیوں  نے   نگرانِ پاکستان مشاورت سے ملاقات کی۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

29 جون 2022ء بروز بدھ کشمیر کے گاؤں منگلا میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدرس کورس (قراٰن لرننگ ٹیچر کورس) کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے”قرأت کی اہمیت اور امامت و تدریس کے فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدِ بیان وہاں موجود طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


30 جون 2022ء بروز جمعرات میرپور کشمیر کی جامع مسجد سبحان بند خرما میں ایک تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس تربیتی سیشن میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل کر کے بتاتے ہوئے ائمہ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کے اخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل بتایا۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جون 2022ء بروز منگل ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر میں جامعۃ المدینہ بوائز دعوتِ اسلامی کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےمنصبِ امامت کی اہمیت و فضائل“ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں وہاں موجود طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


28 جون 2022ء بروز منگل ضلع باغ آزاد جموں و کشمیر میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ میں ایک  تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل بھی کر کے بتایا۔

اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش مسائل کے سلسلے میں گفتگو کی۔بعدازاں نشست میں شریک ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


صوبۂ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت 26 جون 2022ء بروزاتوار مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں صوبے کے تمام ائمہ ٔ کرام سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ پاکستان سطح کے ذمہ دار حافظ مولانا محمد فیضان عطاری مدنی نے ائمۂ کرام کو ہر مہینے اپنی اپنی مسجدوں میں جزوقتی نماز کورس کروانےاور روحانی علاج کا بستہ لگانے کے لئے روحانی علاج کورس کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح 27 جون 2022ء بروز پیر ذمہ داران نے گلگت بلتستان کے شہر گوری کوٹ، رٹو، چھوگام، ناصرآباد اور دادو جیل کی مساجد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی ذمہ داران کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو مضبوط کرنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں اجتماعی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید 28 جون 2022ء بروز منگل حافظ مولانا محمد فیضان عطاری مدنی نے گلگت بلتستان میں دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے صوبائی نگران محمد عمران عطاری اور دیامر ڈویژن و گلگت ڈویژن نگران کے ہمراہ میٹنگ کی۔اس موقع پر حافظ مولانا محمد فیضان عطاری مدنی کے ہمراہ صوبائی ذ مہ دار حارث عالم عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران کی تربیت کرنے اور اُن کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً میٹنگ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔اسی سلسلے میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد کے صوبائی ڈویژن ذمہ داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔

دورانِ میٹنگ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے رواں سال دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ قربانی کے کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھلوال ضلع سرگودھا کی ایک مسجد میں دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاگیا جس میں مسجد کے نمازیوں سمیت قرب و جوار کے عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مسجد کی صفائی ستھرائی کرنے، مسلمانوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آنےاور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔حلقے کے اختتام پر نمازیوں سمیت ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


27 جون 2022ء بروز پیر کشمیر کے شہر مظفر آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکزفیضان مدینہ اپرچھتر میں تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمۂ کرام سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس تربیتی نشست میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”قرأتِ نماز اور مسائلِ نماز“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ائمۂ مساجد کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی نیز رکنِ شوریٰ نے سنت کے مطابق نماز کی ادائیگی کے لئے تعدیلِ ارکان کا پریکٹیکل کر کے بتایا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے ائمۂ مساجد کو مسجد کی صفائی ستھرائی کااہتمام کرنے، نمازیوں کے ساتھ حسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انفرادی طور پر درودِ پاک کا اہتمام کرنے کا ذہن دیا۔

مزید رکنِ شوریٰ نے مسجد انتظامیہ کے ساتھ مل کر مسجد کےاخراجات کو بتدریج خود کفیل کرنے کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا اور ائمہ مساجد کو درپیش آنے والے مسائل کا حل نکالا۔بعدازاں نشست میں شریک ائمۂ کرام اور ذمہ داران نے رکنِ شوری ٰ سے ملاقات بھی کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جون 2022ء بروز جمعرات عبد اللہ گوٹھ بن قاسم ٹاؤن نیشنل ہائی وے کراچی کی جامع مسجد عثمانیہ میں شعبہ ائمہ مساجد بن قاسم ٹاؤن کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔

اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے ائمہ مساجد کو دینی امور میں بھرپور عملی شرکت کرنے اور مساجد کی آباد کاری کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دلائی۔

مزید رکنِ شوریٰ نے 2 مسجد کی ماہانہ آمدن و اخراجات کاجائزہ لیا اور جہاں اب تک خودکفالت کی حاجت ہے وہاں کم و بیش 50 صدقہ بکس جلد از جلد لگوانے نیز خود کفالت کے لئے کوشش جاری رکھتے ہوئے علاقے کی شخصیات سے ماہانہ 1 اجیر کو اسپانسر کرنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)