
پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ
سرگودھا کی تحصیل بھیرہ شریف میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد
انتظامیہ سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں شرکا کو مسجد، چندہ
اور وقف کے بنیادی احکام سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

2
نومبر 2022ء کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ بیرون
ملک آئمہ مساجد کے تحت ساؤتھ افریقہ کے آئمہ کرام کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ساؤتھ
افریقہ آئمہ ذمہ دار مولانا قاسم مصباحی صاحب آئمہ اورسیز ذمہ دار مولانا شعبان عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔
مدنی
مشورے میں آئمہ ذمہ دارنے ساؤتھ افریقہ کے آئمہ کے درمیان ’’امامت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور مقامیوں
میں دینی کام کرنے کے اہداف دیئے نیز ٹیلی
تھون مہم کے لئے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن
دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار
کیا۔
(رپورٹ: شعبان مدنی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
.jpeg)
شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کی
تربیت کے لئے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پیر محل میں احکام
مسجد کورس کروایا گیا۔
اس کورس میں دعوتِ اسلامی
کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کی آباد کاری کرنے
پر شرعی رہنمائی کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی اور ”مسجد کے آداب، وقف اور چندہ
کرنے کے احکامات“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ہر متولی و وقف سے متعلق افراد کی اپنے منصب
کے مطابق علم حاصل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ:محمد عابدعطاری
مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر گوجرہ میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ کے افراد
اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کے درمیان”احکام مسجد کورس“ کروانے کے متعلق
ایک سیشن کیا۔

27 اکتوبر
2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ میں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد انتظامیہ
کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کے درمیان”احکام مسجد کورس“ کروانے کے
متعلق ایک سیشن کیا۔
.jpg)
شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 28 اکتوبر 2022ء بروز جمعہ صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر
جڑانوالہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی
شرکت ہوئی۔
حلقے کی ابتداء میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو مسجد
کی آباد کاری اور احکام مسجدکورس کے متعلق بریفنگ دی اور انہیں اس کورس میں شرکت
کرنے کا ذہن دیا۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ
نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام مورخہ 13 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے شہر گجرات میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ شاہجہانگیر
روڈ گجرات میں ”احکام مسجد کورس“ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق اس کورس میں مسجد انتظامیہ، امام صاحبان اور مقامی ذمہ
دارانِ دعوت اسلامی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں نے بھی شرکت کی۔
دورانِ
کورس رکنِ شوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی نے احکام مسجد، چندے و وقف کے ضروری
احکام اور متولی کی ذمہ داری کو آسان انداز میں بیان کیا۔
بیرونِ ملک سے آئے ہوئے
جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے لئے سیشن

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 24 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ عالمی
مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں بیرونِ ملک سے
آئے ہوئے جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطای مدنی نے ”امامت کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت
و رہنمائی کی۔
اس موقع پر شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار (بیرون ملک) مولانا شعبان عطاری مدنی اور یوکے ذمہ دار حافظ رفاقت عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کے نگران و اراکین کی میٹنگ ہوئی جس
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی بھی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس میٹ اپ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ
سال کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف پر مشاروت کی۔
دورانِ میٹ اپ رکنِ شوریٰ حاجی محمدعقیل عطاری
مدنی، نگران شعبہ ائمہ مساجد مولانا فیضان عطاری مدنی اور
نگران شعبہ امامت کورس قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے نگرانِ شوریٰ کو شعبہ جات کے
دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی جبکہ مدنی
مشورے میں ملنے والےاہداف کو طےشدہ طریقہ
کار کے مطابق مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
فضیلۃ الشیخ عبدالباسط
المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری کا شعبہ
ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ
.jpeg)
20 ستمبر 2022ء
بروز منگل ترکی سے آئے ہوئے فضیلۃ الشیخ عبدالباسط المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کا
تعارف کروایا جس پر عبدالباسط المحمد اور عادل الدیری نے خوشی کا اظہار کیا نیز شعبے کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات بالخصوص شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کی ترقی و عروج کے لئے دعائے خیر
کا سلسلہ رہا۔
(رپورٹ:محمد عابد عطاری
مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
فیضانِ مدینہ کراچی سے
بذریعہ انٹرنیٹ بیرونِ ملک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

بیرونِ ملک میں نیکی کی
دعوت عام کرنے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے
گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو بڑھانےبالخصوص
مدنی کورسز کروانے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور روحانی علاج کے بستے لگانے کا ذہن
دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے بیرونِ ملک کے امام صاحبان کی دینی کاموں میں شرکت کے
حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ملتان کی شاہ رکنِ عالم کالونی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ائمہ کرام، شعبہ اثاثہ جات
کے ائمۂ کرام، مسجد کمیٹی ممبران اور مدرس کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے منصبِ امامت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے
رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)