گزشتہ روز عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد کے تحت صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر بھلوال میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد ہوا جس میں مسجد انتظامیہ کے عاشقانِ رسول  اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکائے کورس کی تربیت کرتے ہوئے مسجد کی آباد کاری کرنے پر اُن کی شرعی رہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے دورانِ کورس مسجد کے آداب، وقف اور چندے کے چند ضروری مسائل بتائے نیز رکنِ شوریٰ کا کہنا تھا کہ ہر متولی اور وقف سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنا فرض ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)