.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی
میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کے نگران و اراکین کی میٹنگ ہوئی جس
میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی بھی شرکت رہی۔
معلومات کے مطابق اس میٹ اپ میں دعوتِ اسلامی کی
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ
سال کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف پر مشاروت کی۔
دورانِ میٹ اپ رکنِ شوریٰ حاجی محمدعقیل عطاری
مدنی، نگران شعبہ ائمہ مساجد مولانا فیضان عطاری مدنی اور
نگران شعبہ امامت کورس قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے نگرانِ شوریٰ کو شعبہ جات کے
دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی جبکہ مدنی
مشورے میں ملنے والےاہداف کو طےشدہ طریقہ
کار کے مطابق مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
فضیلۃ الشیخ عبدالباسط
المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری کا شعبہ
ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ
.jpeg)
20 ستمبر 2022ء
بروز منگل ترکی سے آئے ہوئے فضیلۃ الشیخ عبدالباسط المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کا
تعارف کروایا جس پر عبدالباسط المحمد اور عادل الدیری نے خوشی کا اظہار کیا نیز شعبے کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات بالخصوص شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کی ترقی و عروج کے لئے دعائے خیر
کا سلسلہ رہا۔
(رپورٹ:محمد عابد عطاری
مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
فیضانِ مدینہ کراچی سے
بذریعہ انٹرنیٹ بیرونِ ملک کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

بیرونِ ملک میں نیکی کی
دعوت عام کرنے اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ
ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے
گفتگو کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کو بڑھانےبالخصوص
مدنی کورسز کروانے، مدنی قافلے میں سفر کرنے اور روحانی علاج کے بستے لگانے کا ذہن
دیا۔مزید رکنِ شوریٰ نے بیرونِ ملک کے امام صاحبان کی دینی کاموں میں شرکت کے
حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا ر کیا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات صوبۂ پنجاب
پاکستان کے شہر ملتان کی شاہ رکنِ عالم کالونی میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ میں ایک سیشن ہوا جس میں ملتان ڈویژن کے ائمہ کرام، شعبہ اثاثہ جات
کے ائمۂ کرام، مسجد کمیٹی ممبران اور مدرس کورس کے طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
اس سیشن میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے منصبِ امامت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید رکنِ شوریٰ نے شرکا کو دعوتِ اسلامی کے تحت
ہونے والے مختلف کورسز کرنے کا ذہن دیا ۔بعدازاں سیشن میں شریک اسلامی بھائیوں نے
رکنِ شوریٰ سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے/سنانے کا حلقہ
.jpeg)
26
اگست 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں قائم دعوتِ اسلامی کے
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں بعد نمازِ فجر تفسیر سننے/سنانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان
کرتے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں روزانہ تلاوتِ
قراٰنِ پاک مع ترجمہ و تفسیر پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی جس پر وہاں موجو
دعاشقانِ رسول نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں امامت کورس کے طلبۂ کرام کے لئے نشست کا انعقاد

لوگوں کے دلوں میں امامت کا شوق پیدا کرنے اور
انہیں اس کی اہمیت و ضروریات بتانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 اگست
2022ء بروز جمعہ اسلام آباد کے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جی الیون میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام کے لئے ایک
نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس نشست میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے منصبِ
امامت کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو احسن
انداز میں اس منصب کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سرگودھا علی ٹاؤن میں امام صاحبان اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ
.jpeg)
پاکستان کے شہر سرگودھا علی ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحبان
اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد
عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے منصبِ امامت کی اہمیت و فضیلت بیان کی نیز مدنی مشورے میں موجود اسلامی
بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
رکنِ شوریٰ نے مساجد کے اخراجات کو خود کفیل
کرنے پر امام صاحبان کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں
ا مام صاحبان اور ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات بھی
کی۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

14 اگست 2022ء بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے
تحت شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مختلف ائمہ کرام مولانا محمد
عرفان مدنی اور محمد رمضان مدنی کے ہمراہ واربرٹن
میں قائم دعوتِ اسلامی کی مساجد (جن میں جامع مسجد فیضانِ سید
الشھداء، جامع مسجد فیضانِ غوث اعظم، جامع
مسجد فیضانِ اہلبیت، جامع مسجد فیضانِ زم زم، جامع مسجد ممتاز اور جامع مسجد فیضانِ
عشقِ رسول شامل تھے) کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران مولانا آصف علی عطاری اور عظمت علی عطاری نے زیرِ تعمیر مساجد کی تعمیرات
کا جائزہ لیتے ہوئے اُن کی صفائی ستھرائی،
آباد کاری اور دیگر موضوعات پر کلام کیا نیز مقامی ائمۂ کرام کی تربیت کی۔ذمہ
داران نے ائمہ ٔ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد رمضان عطاری مدنی مدرس جامعۃ المدینہ امینیہ
رضویہ واربرٹن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت 13 اگست
2022ء بروز ہفتہ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹر نیٹ ایک سیشن
ہوا جس میں بیرون ملک UK کے امام صاحبان سمیت ذمہ اسلامی بھائی شریک
ہوئے۔
دورانِ سیشن دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن حاجی رفیع عطاری نے”امام صاحب 12 دینی کام کیسے کریں“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے امام صاحبان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: شعبان عطاری مدنی ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

11 اگست2022ء بروز جمعرات بعد نماز ظہر دعوتِ اسلامی کے مدنی
مرکز فیضان مدینہ گجرات پنجاب میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے گجرات ڈسٹرکٹ کے
ائمہ کرام اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ
شوری نے سنت قبلیہ اور بعد کے نوافل اور ہرنماز کے بعد تسبیح فاطمہ پڑھنے کا معمول بنانےکی
ترغیب دلائی۔
رکنِ
شوریٰ نے ائمۂ کرام کو مسجد کے نمازیوں سے
حُسنِ اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور احسن انداز میں انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں
شرکت کروانے کا ذہن دیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نےفنائے مسجد میں روحانی علاج کا بستہ لگا کر نمازیوں کو تعویذات عطاریہ دینے اور مجلس کی اجازت سے مدنی قافلہ کورس کرنے کے
حوالے سے ذہن سازی کی۔(رپورٹ:محمد
عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام 10 اگست 2022ء بروز
بدھ لاہور کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا
جس میں ائمۂ کرام اور ذمہ داران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی
بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں سنتِ قبلیہ اور بعد کے نوافل پڑھنے نیز ہرنماز کے بعد تسبیح فاطمہ رضی
اللہ عنہا کا ورد کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے مسجد کے نمازیوں سے حسنِ
اخلاق کے ساتھ پیش آنے اور انہیں نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔مزید ائمہ کرام
کوفنائے مسجد میں روحانی علاج کابستہ لگاکر نمازیوں کو تعویذات عطاریہ دینے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کے حوالے سے
ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔
ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہزارہ
ڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ
.jpeg)
4 اگست 2022ء بروز جمعرات دعوت اسلامی کی
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل
عطاری مدنی نے ایبٹ آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں بعد
نماز ظہر ہزارہ ڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی
مشورہ کیا جس میں انہوں نے منصبِ امامت کے
حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چند اہم نکات پر
مشاورت کی۔
دورانِ
بیان رکنِ شوریٰ نے امامت کا اہل کون ہے؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟نیز اذان دینے
والے کے احکامات پر باقاعدہ وضاحت اور مسائل بیان کرکے اصلاح کرنے اور توجہ دلانے
کا ذہن دیا۔
آخر میں رکن ِشوری ٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے
شعبہ ائمہ مساجد کے تمام ذمہ داران کو اپنی
مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازں
ائمۂ کرام سمیت وہاں موجود امام صاحبان کی رکنِ شوریٰ سے ملاقات ہوئی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)