لوگوں کے دلوں میں امامت کا شوق پیدا کرنے اور انہیں اس کی اہمیت و ضروریات بتانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 26 اگست 2022ء بروز جمعہ اسلام آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جی الیون میں امامت کورس کرنے والے طلبۂ کرام کے لئے ایک نشست کا انعقاد کیا گیا۔

اس نشست میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے منصبِ امامت کی اہمیت و فضیلت کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے کورس کو احسن انداز میں اس منصب کو پورا کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)