سرگودھا علی ٹاؤن میں امام صاحبان اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ داران
کا مدنی مشورہ
پاکستان کے شہر سرگودھا علی ٹاؤن میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں امام صاحبان
اور شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد
عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے منصبِ امامت کی اہمیت و فضیلت بیان کی نیز مدنی مشورے میں موجود اسلامی
بھائیوں کو 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
رکنِ شوریٰ نے مساجد کے اخراجات کو خود کفیل
کرنے پر امام صاحبان کی ذہن سازی کی جس پر
انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ بعدازاں
ا مام صاحبان اور ذمہ داران نے رکنِ شوریٰ حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی سے ملاقات بھی
کی۔(رپورٹ:شعبہ ائمہ مساجد، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)