دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کے نگران و اراکین کی میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی بھی شرکت رہی۔

معلومات کے مطابق اس میٹ اپ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسلامی بھائیوں سے سابقہ سال کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ کے اہداف پر مشاروت کی۔

دورانِ میٹ اپ رکنِ شوریٰ حاجی محمدعقیل عطاری مدنی، نگران شعبہ ائمہ مساجد مولانا فیضان عطاری مدنی اور نگران شعبہ امامت کورس قاری شفقت اللہ عطاری مدنی نے نگرانِ شوریٰ کو شعبہ جات کے دینی کاموں کی کارکردگی بیان کی جبکہ مدنی مشورے میں ملنے والےاہداف کو طےشدہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )