29 شعبان المعظم, 1446 ہجری
بیرونِ ملک سے آئے ہوئے
جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام کے لئے سیشن
Mon, 26 Sep , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 24 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ عالمی
مدنی مرکز فیضان ِ مدینہ کراچی میں تربیتی سیشن منعقد ہوا جس میں بیرونِ ملک سے
آئے ہوئے جامعۃالمدینہ بوائز کے اساتذۂ کرام و طلبۂ کرام نے شرکت کی۔
دورانِ سیشن مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطای مدنی نے ”امامت کی اہمیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کی تربیت
و رہنمائی کی۔
اس موقع پر شعبہ ائمہ مساجد کے ذمہ دار (بیرون ملک) مولانا شعبان عطاری مدنی اور یوکے ذمہ دار حافظ رفاقت عطاری بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:شعبان عطاری مدنی
، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)