شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں مسجد انتظامیہ کے افراد اور ائمہ مساجد کے ذمہ داران کی تربیت کے لئے صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پیر محل میں احکام مسجد کورس کروایا گیا۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مسجد کی آباد کاری کرنے پر شرعی رہنمائی کرتے ہوئے شرکاکی تربیت کی اور ”مسجد کے آداب، وقف اور چندہ کرنے کے احکامات“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے ہر متولی و وقف سے متعلق افراد کی اپنے منصب کے مطابق علم حاصل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔ (رپورٹ:محمد عابدعطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )