پچھلے دنوں شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے تحت ڈسٹرکٹ سرگودھا کی تحصیل بھیرہ شریف میں احکامِ مسجد کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد انتظامیہ سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے اس کورس میں شرکا کو مسجد، چندہ اور وقف کے بنیادی احکام سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)