25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
3 اگست 2022ء بروز بدھ دعوت اسلامی کے زیرِا
ہتمام صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نماز ِعصر
سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں علاقے کے دور دراز سے آئے ہوئے عاشقانِ
رسول نے شرکت کی۔
اس حلقے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ”ایمان کی سلامتی“ کےموضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ایمان کی حفاظت کرنے، برے خاتمے کے اسباب، ایمان پر استقامت پانے اور اپنے
عقائد و اعمال کی اصلاح کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔
مزید رکنِ شوری نے مقامی نمازیوں سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں کودعوت ِاسلامی کے 12 دینی
کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہارکیا۔بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں اور نمازیوں نے رکن شوری سے ملاقات کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)