25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
2
اگست 2022ء بروز منگل پشاور میں قائم دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
گلبرک میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
نگرانِ ڈویژن اسلامی بھائیوں کی بھی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی
اور انہیں کثرت کے ساتھ درودِ پاک پڑھنے کا ذہن دیا۔
رکنِ شوریٰ نے گفتگو کرتے ہوئے منصبِ امامت کی
اہمیت بیان کی اور صوبہ خیبر پختونخواہ
میں امام صاحبان کی موجودہ تعداد میں اضافہ کرنے کے لئے امامت کورس شروع کروانے کی
ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی
معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)