25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
2 اگست 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر پشاور
میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پشاورڈویژن کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں رکنِ شوریٰ
نے منصبِ امامت کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مختلف
موضوعات پر کلام کیا نیز امامت کا اہل کون؟امام کو کیسا ہونا چاہیے؟اس
حوالے سے تربیت کی۔
رکنِ شوریٰ نے اذان دینے والے کے احکامات اور
چند ضروری مسائل بیان کرتے ہوئے تمام ائمہ
مساجد کو اپنی مساجد میں دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے امام صاحبان سے ملاقات کی۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)