25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 4 اگست 2022ء بروز جمعرات صوبہ خیبرپختونخواہ میں واقع وادیِ بحرین کی
جامع مسجد نقشبندیہ میں بعد نمازِ فجر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں
کثیر اسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔
دورانِ حلقہ رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”تسبیحِ
فاطمہ کےفضائل“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں ہر نماز کے بعد اور سونےسے پہلے تسبیح فاطمہ کا ورد کرنے نیز اپنے معمولات میں تسبیح فاطمہ کو شامل کرنے کا
ذہن دیا۔
اسی طرح رکنِ شوریٰ نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے
12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتیں کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)