8 فروری 2022ء بروز منگل شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی سے بذریعہ انٹرنیٹ ماہانہ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں بیرونِ ملک کے شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مساجد کے نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبے کی ترقی کے لئے ذمہ داران کو مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد شعبان عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)