23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
شعبہ
ائمہ مساجد دعوت اسلامی کے تحت 27 جولائی 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل
آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران شعبہ ائمہ مساجد حافظ محمد فیضان عطاری مدنی
اور خود کفالت ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عقیل عطاری مدنی نے مساجد کی خود کفالت کو فوکس کرنے اور ان کی ماہانہ آمدن و ذرائع آمدن کاباقاعدہ الگ الگ مسجد کےاعتبار
سے کارکردگی بنانے پر کلام کیا۔ مدنی
مشورے میں ملک بھر میں دعوت اسلامی کے تحت قائم مساجد کو 100فیصد خودکفیل کرنے پر
مشاورت کی جبکہ رکن شوریٰ نے خودکفالت کے نظام کو بہتر سےبہتر بنانے پر گفتگو کی
اور تربیت کے اصلاحی مدنی پھول بھی بیان فرمائے۔ (رپورٹ: محمد
عابد عطاری مدنی، معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی)