دعوت اسلامی کے شعبہ ائمہ مساجد پاکستان کے تحت 13 جولائی 2021ء کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاکستان بھر میں ہونے والے امامت کورس کے معلمین اور طلبائے کرام سمیت نگران شعبہ امامت کورس محمد فیضان عطاری اور تعلیمی امورذمہ دار نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عقیل عطاری مدنی نے شرکا کو نرم انداز میں گفتگو کرنے، حسنِ اخلاق کو اپنانے، امامت کورس میں مکمل وقت دینے اور کورس کا مکمل نصاب بہترین انداز میں مکمل کرنے کے بعد بہترین امام بن کر منصب امامت کے تقاضے پورا کرنے کی بھرپور ترغیب دلائی۔ رکن شوریٰ نے طلبہ کو اچھے انداز میں قراءت کرنے،نعت شریف پڑھنے، اچھے انداز میں بیان کرنے کی صلاحیت کو بیدار کرنے اور ہر کام کو بہتر اور اعلیٰ انداز میں مکمل کرنے کا ذہن دیا۔ مدنی مشورے میں امامت کورس کے معلمین اور طلبہ کو خوب مل کر ہمت وجوش کے ساتھ دعوت اسلامی کے لئے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ: محمد عابد عطاری مدنی، رکن شعبہ ائمہ مساجد پاکستان)