11فروری 2021ء بروز  بدھ رکن شوری ائمہ مساجد ونگران مجلس پاکستان نے فیصل آباد میں نگران مجلس پاکستان فیضان عطاری مدنی ،نگران مجلس پراپرٹی و کنسٹریکشن مولانا وسیم احمد عطاری مدنی ، رکن ریجن ائمہ مساجد و ناظمین اعلی کے ساتھ مشورہ فرمایا۔

مدنی مشورے میں ائمہ مساجد کو شعبہ ائمہ مساجد کے تحت مساجد اور شعبہ اثاثہ جات کے تحت ملک بھر کی مساجد کا سروے کرنے اور خالی پلاٹ و زیر تعمیر مساجد کے پروجیکٹ پر جاکر وزٹ کرکے اس کے جملہ امور کو شرعی اور تنظیمی طریقہ کارکے مطابق حل کرنے کے حوالےسے تربیت کی ۔

واضح رہے! اس مشورے میں دعوت اسلامی کی پراپرٹی والی مساجد میں تین رکنی مسجد کی نائب متولی یا کمیٹی کی شرعی اور تنظیمی امور کے حوالےسے تربیت کرکے چندہ اور وقف کے احکام واحتیاطیں سکھانے بتانے اور عمل کرنے کیلئے ذہن سازی کرنے پر مشاورت ہوئی۔

مشاورت میں وہ مساجد کےپلاٹ جہاں پر کام جاری ہے اس کی تعمیرات کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار کے ذریعے نقشہ کے مطابق چیک کروانے اور کام کو بروقت مکمل کروانے کیلئے کوششیں کرنے کی نیت کروائی گئی جس پر تمام ذمہ داران نے عمل کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)