دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد پاکستان کے زیر اہتمام 31 جنوری 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ریجن، نگران زون، نگران کابینہ، ائمہ مساجد کے تمام ذمہ داران، نگران مجلس، ریجن تا ناظم اعلی، ریجن ذمہ داران عطیات بکس، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور پراپرٹی اینڈ کنسٹریکشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مساجد میں ائمہ کرام کی تقرری کے نظام اور مسجد کی ضروریات کو شرعی تقاضوں اور وقف و چندے کے احکام کے مطابق چلانےکا ذہن دیا۔ نگران پاکستان مشاورت نے مسجد کو خود کفیل کرنے، مسجد کے متولی یا نائب متولی کو انکی شرعی ذمہ داریوں کےمطابق ضروری علم سیکھ کر مسجد کے اثاثہ جات کا تحفظ کرنے اور مسجد کی عمارت کے ضروری مرمتی کاموں کو شرعی رہنمائی کےمطابق بروقت مکمل کروانے کی ہدایات کی۔ حاجی شاہد عطاری نے مسجد کے پانی،بجلی،پنکھوں ،صفوں کے بےجا استعمال سے بچنے اور ضرورت پوری ہوتے ہی فوراً لائٹس اور پنکھے بند کرنے صفوں کو بچھانےاور اٹھانے کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔

مدنی مشورے میں مسجد میں ضرورت کے مطابق اجیر رکھنے، عرف کے مطابق ان کی تنخواہیں مقرر کرنے، بلا حاجت اجیر نہ رکھنے کی تاکید فرمائی گئی ۔