
دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 2فروری بروز
اتوار مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پنیالہ شریف خیبر پختون خواہ میں مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے میں مساجد کے ائمہ کرام نے
شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون کا کہنا تھا کہ امام ناصرف اپنی بلکہ مقتدیوں کی
نمازوں کا بھی ضامن ہوتا ہے لہٰذا ئمہ کرام کو نماز کی ادائیگی میں از حد احتیاط کرنی چاہیئے مزید فرمایا کہ امام کو اپنے
مقتدیوں کی خیر خواہی کرتے ہوئے ان کے خوشی و غم میں شرکت کرنی چاہیئے۔

یکم فروری2020ء بروز ہفتہ پریم کوٹ لاہور ریجن
گوجرانوالہ زون میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تربیت یافتہ مبلغ کے اعلیٰ
اخلاق اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت سے متاثر ہوکر ایک غیر مسلم نے گلشنِ مدینہ مسجد میں امام صاحب کے ہاتھ پر
اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کے درمیان ”دین
کی سربلندی اور دین کی سچائی “کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عبدالرحمن مدنی ، ریجن ذمہ دار مجلس
ائمہ مساجد )

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام
20 جنوری 2020 بروز پیر کو میلاد ہال عالمی مدنی مرکز کراچی میں مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن شوری حاجی عقیل عطاری مدنی نے بیان فرمایا اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )

20جنوری2020ء بروز پیردعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ
مساجد کے تحت میلاد ہال عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں رکنِ شوریٰ حاجی
عقیل مدنی نے مدنی مشورہ فرمایا۔ مدنی مشورے میں مجلس ائمہ مساجد کے تحت کام کرنے والے مدرسین اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو مدنی کاموں سے متعلق مدنی پھول عطا فرمائے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت23جنوری2020ء
بروز جمعرات مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی
مشورےمیں اراکین زون اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر لاہور ریجن ذمہ دار
عبدالرحمٰن عطاری مدنی نے درودِ پاک کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا نیز جدول
کی اہمیت اور مجلس ائمہ کی پالیسی کے مطابق تمام ائمۂ کرام کی مکمل معلومات کی فائلنگ کرنے
سے متعلق نکات فراہم کئے۔(رپورٹ:
احمدرضا عطاری مدنی، معاون رکن شوریٰ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت
12جنوری2020ء بروز اتوار ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مساجد کے
امام صاحبان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر رکنِ زون نے آئمہ کرام کے درمیان یکساں
تعلقات کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مقتدیوں کے دُکھ سُکھ میں شامل ہونے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کی مجلس
آئمہ مساجد کے تحت 10 جنوری2020ء بروز جمعۃالمبارک مجلس آئمہ مساجد لاہور ریجن کے ریجن ذمہ دار اسلامی
بھائی نے پہاڑ پور کابینہ کی مسجد کے امام صاحب (شہزاد عطاری کا گزشتہ ماہ
دسمبر 2019 میں ایکسڈنٹ کی وجہ سے گھنٹے کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی)کی عیادت کی اور ان کے والد صاحب سے ملاقات کرکے
انہیں بھی نیکی کی دعوت پیش کی۔(رپورٹ:فضل الرحمان عطاری، مجلس آئمہ مساجد)

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت8
جنوری2020ء بروز بدھ سوئی بلوچستان میں فیضانِ جمالِ مصطفیٰ مسجد کے اطراف میں علاقائی دورہ کا اہتمام ہوا۔ مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو درس دیتے ہوئے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔
(رپورٹ:محمد شعیب عطاری، مجلس
رابطہ رکن سوئی کابینہ)

دعوتِ اسلامی کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت
8جنوری2020ء بروز بدھ مدنی مرکز فیضان مدینہ بہاولپورمیں مدنی مشورہ ہواجس میں
بہاولپور زون کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ مجلس نے شرکائے مدنی
مشورہ کو مسجد کی صفائی، مسجد کے باہر
لوہے کے بکس لگانے،عشر کیلئے ابھی سے کوششیں کرنے، مدنی چینل دیکھنے کے لئے ذہن
سازی کرنے کی ترغیب دلائی۔ رکنِ مجلس کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں سے ان کے مزاج کے مطابق گفتگو کریں،انہیں عزت دیں، کسی سے
حسد نہ کریں۔ (رپورٹ: محمد ظہور عطاری، رکن مجلس فیضان مدینہ وآئمہ مساجد)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں حاجی یعفوررضا
عطاری نےمدنی مشورہ فرمایا

دعوتِ اسلامی کی مجلس
آئمہ مساجد کے تحت 7جنوری 2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور
میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفوررضا عطاری نے لاہور شمالی وجنوبی
زون کےآئمہ مساجدکامدنی مشورہ فرمایا جس میں شمالی وجنوبی
زون کےآئمہ، اراکینِ زون اور اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ
حاجی یعفور رضا عطاری نے شرکائے مشورہ کو عقیدے سے متعلق دلائل جاننے اور از بر
رکھنے،عوام کے مسائل سننے اور اطمنان بخش جواب دینے اور مجلس کو خود کفیل بنانے کے
حوالے سے نکات بیان کئےنیزآئمہ کرام کے مسائل سنے اور اس کا ممکنہ حل بھی پیش
فرمایا۔


K.P.K میں ائمہ کرام کا مدنی مشورہ
تفصیل:
دعوت ِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت یکم جنوری بروزبدھ K.P.Kکے
شہر رنگپورمیں مدنی مشورہ ہوا جس میں ائمہ کرام نے شرکت
کی۔رکنِ زون نےشرکا کی تربیت کی اور نمازیوں کے ساتھ یکساں تعلقات رکھنے کے حوالے
سے ذہن دیتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی۔(رپورٹ: فضل الرحمن عطاری، رکنِ زون مجلس ائمہ مساجد)