دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد  کے تحت 8فروری2020ء بروز ہفتہ بابا جزیرہ کراچی میں مسجد و مدرسہ کا افتتاح ہوا۔ اس موقع پر مقامی عاشقانِ رسول اور دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ شوریٰ حاجی عقیل عطاری مدنی نے مسجد تعمیر کرنے کے فضائل بیان کرتے ہوئے مساجد و مدارس بنانے اور انہیں آباد کرنے کا ذہن دیا نیز مسجد کا نام فیضان امام غزالی رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ اور مدرسہ کا نام فیضان امام باقر رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ عطا فرمایا۔(رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )