دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 2فروری 2020ءبروز اتوار مدنی مرکز فیضانِ رضا رنگ پور خیبر پختون خواہ میں مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مساجد کے ائمہ کرام  نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکنِ زون نے نماز کی ادائیگی میں نہایت احتیاط کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے اور مقتدیوں کی خیر خواہی کرنے اور ان کے خوشی و غم میں شریک ہونے کی ترغیب دلائی۔