
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام
یکم اکتوبر 2020ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیر اسماعیل
خان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈیر اسماعیل خان کابینہ کے ائمہ کرام نے شرکت
کی۔ رکن زون فضل الرحمٰن عطاری اور نگران کابینہ محمد عمران عطاری مدنی نے سیکھنے
کا جذبہ، صلاحیت و اہلیت، جذبے کا ہونا اور ملنساری کے حوالے سے گفتگو کی۔ رکن زون
نے انہیں عرس اعلی حضرت اور گھر گھر میلاد مصطفیٰ کی دھومیں مچانے کا ذہن دیتے
ہوئے قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت
اسلامی کی مجلس آئمہ کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ڈیرہ
اسماعیل خان میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں ڈیرہ اسماعیل خان زون کے تمام
آئمہ کرام سمیت رکن زون آئمہ مساجد فضل الرحمان عطاری نے شرکت کی ۔
مبلغ دعوت
اسلامی و نگران زون نے مدنی مشورے
میں امام صاحبان کو کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو امام صاحبان کا اخلاق اچھا ہونے ،
ملنسار ہونے کے متعلق مدنی پھول دیتے ہوئے
دعوت اسلامی کے مدنی کرنے کا ذہن دیا جس
پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کرتے ہوئے 1 ماہ کے مدنی قافلوں کی بھرپور نیت کی۔
مجلس ائمہ مساجد کےزیرِ اہتمام نگران مجلس گل شیر عطاری نے حیدرآباد ریجن
،کشمور زون کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے زیر اہتمام نگران مجلس گل شیر عطاری نے حیدرآباد
ریجن ،کشمور زون کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں مجلس ائمہ کے حیدرآباد ریجن کے ذمہ دار قاری
شفیق عطاری ، نگران زون ارشاد عطاری سمیت
ائمہ کرام نے شرکت کی۔
.jpeg)
کراچی ریجن آئمہ مساجد کے اراکینِ کابینہ اور اراکینِ زون کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی
کی مجلس آئمہ کے تحت 8 ستمبر 2020ء بروز
منگل عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں کراچی ریجن آئمہ مساجد کے اراکینِ کابینہ اور اراکینِ زون کا مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغِ
دعوتِ اسلامی سید شفیق الرحمان عطاری شعبہ خودکفالت نے شرکا کے
درمیان شعبے کو مکمل خودکفیل کرنےکے حوالے سے مدنی
پھول بیان کرتے ہوئے اہداف دیئے ۔

دعوت اسلامی
کی مجلس آئمہ مساجد کے تحت 8اگست 2020ء بروز
ہفتہ ڈیرہ اسماعیل خان زون لاہور ریجن لکی مروت کابینہ کے آئمہ کرام کا مدنی
مشورہ ہوا۔جس میں رکن زون فضل الرحمن عطاری مجلس آئمہ مساجد اور نگران کابینہ
عبدالقیوم عطاری نے شرکا کو امام مسجد کو کیسا ہونا چاہیے کے متعلق مختلف مدنی پھول دیئے۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر حب میں 18جولائی2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ مگسی
کالونی میں مجلس آئمہ مساجد حب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول
مقبول ﷺسے ہوا نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے
کہا کہ ایک مبلغ کے لیے اچھا اخلاق،ملنسار اور سلام میں پہل کرنے والا ہونا چاہیے، دل جیتنے کا
ایک بہترین نسخہ مسکرانا بھی ہے اور یہ سنت مبارکہ بھی ہے، مسکرانے سے دل تازہ
ہوتاہے، مریضوں کی عیادت کیجیے، مسلمانوں کی خوشی غمی میں شرکت کیجیے، مرحومین کے
لیے ایصال ثواب کیجیے، مسلمانوں کو تحفہ دیجیے اس سے محبت بڑھے گی۔
نگران پاک نے مزید کہا کہ ایک امام کو کیسا ہونا
چاہئےاس بارے میں تربیت فرمائی جبکہ اس
موقع پر مجلس آئمہ مساجد کے نگران مجلس گل
شیر عطاری نے مدنی پھول اور تربیت فرماتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام 12 مدنی کاموں کو
مضبوط بنائیں،مدنی دورہ وہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کو مستقل طور ہر ہفتے اپنے
اوپرلازم کرلیں اور کارکردگی بھی بَروقت دیا کریں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنے مقتدیوں سے ملاقاتیں
کریں، ان کا فیضان نماز کورس اصلاح اعمال کورس و دیگر کورسز کے حوالے سے مدنی ذہن
دیا،اس مدنی مشورے میں رکن زون آئمہ مساجد کے ذمہ دار نور محمد عطاری اور حب،
ساکران اور گڈانی کے آئمہ کرام نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ
گوادر زون)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت 16مارچ2020ء
بروز پیر شریف مانسہرہ کابینہ میں ہزارہ
زون کے ائمہ مساجد کا مدنی مشورہ ہوا۔ اس
موقع پر ریجن ذمہ دار عبدالرحمٰن عطاری مدنی
اورنگران زون قاری اشفاق عطاری نے شرکا کو مدنی کاموں کی ترقی کے لئے کوششیں کرنے کا ذہن دیتے
ہوئے رمضان المبارک میں اعتکاف کی ترکیب بنانے اور رمضان عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ
مساجد)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت
17مارچ2020ء بروز منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ مدین شہر میں مدنی مشورہ ہوا جس میں
اطراف کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد عبدالرحمٰن
عطاری مدنی اور پشاور زون کے نگران قاری اشفاق عطاری نے ائمہ کرام کو بڑھ چڑھ کو
مدنی کام کرنے، مساجد میں اعتکاف کی ترکیب بنانے اور رمضان عطیات جمع کرنے سے
متعلق ترغیب دلائی۔(رپورٹ:عبدالرحمٰن
عطاری مدنی، ریجن ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت
8مارچ2020ء بروز اتوار مدنی مرکز فیضان مدینہ پنیالہ ڈیرہ اسماعیل خان زون میں
مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں مجلس ائمہ مساجدکے متعلقین امام صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی
نے شعبے کی نیو پالیسی بیان کرتے ہوئے ائمہ کرام کو تربیتی مدنی پھول دیئے اور 12
مدنی کاموں کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:
فضل الرحمٰن عطاری، ذمہ دار مجلس ائمہ مساجد)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ائمہ کرام کا تربیتی
اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وندر میں ہوا

گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ائمہ
کرام کا تربیتی اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وندر میں ہوا۔ اجتماع
میں وندر اوتھل حب بیلا کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلس شوری ٰکے رکن حاجی محمد عقیل رضا عطاری مدنی نے امام کو کیسا ہونا
چاہئے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام کوخوش اخلاق، ملن سار، عاجزی و انکساری کرنے والا، نیکی کی طرف بلانے اور برائی سے منع کرنے والا ہونا چاہیئے نیز
انہوں نے 12مدنی کام کرنےکے حوالے سے ائمہ
کرام کو ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔ اس موقع پر لسبیلہ
کابینہ کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری، حب کابینہ کے نگران عبدالرزاق عطاری مدنی و
اراکینِ زون بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)