دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بلوچستان کے شہر حب میں 18جولائی2020ء بروز ہفتہ فیضان مدینہ مگسی کالونی میں مجلس آئمہ مساجد حب کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا۔

مدنی مشورے کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺسے ہوا نگران زون حاجی محمد امتیاز عطاری نے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا کہ ایک مبلغ کے لیے اچھا اخلاق،ملنسار اور سلام میں پہل کرنے والا ہونا چاہیے، دل جیتنے کا ایک بہترین نسخہ مسکرانا بھی ہے اور یہ سنت مبارکہ بھی ہے، مسکرانے سے دل تازہ ہوتاہے، مریضوں کی عیادت کیجیے، مسلمانوں کی خوشی غمی میں شرکت کیجیے، مرحومین کے لیے ایصال ثواب کیجیے، مسلمانوں کو تحفہ دیجیے اس سے محبت بڑھے گی۔

نگران پاک نے مزید کہا کہ ایک امام کو کیسا ہونا چاہئےاس بارے میں تربیت فرمائی جبکہ اس موقع پر مجلس آئمہ مساجد کے نگران مجلس گل شیر عطاری نے مدنی پھول اور تربیت فرماتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام 12 مدنی کاموں کو مضبوط بنائیں،مدنی دورہ وہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ کو مستقل طور ہر ہفتے اپنے اوپرلازم کرلیں اور کارکردگی بھی بَروقت دیا کریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ اپنے مقتدیوں سے ملاقاتیں کریں، ان کا فیضان نماز کورس اصلاح اعمال کورس و دیگر کورسز کے حوالے سے مدنی ذہن دیا،اس مدنی مشورے میں رکن زون آئمہ مساجد کے ذمہ دار نور محمد عطاری اور حب، ساکران اور گڈانی کے آئمہ کرام نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ محمد جہانزیب عطاری مجلس میڈیا ڈیپارٹمنٹ گوادر زون)