29 شعبان المعظم, 1446 ہجری
یکم فروری2020ء بروز ہفتہ پریم کوٹ لاہور ریجن
گوجرانوالہ زون میں ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کرلیا۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تربیت یافتہ مبلغ کے اعلیٰ
اخلاق اور علاقائی دورہ برائے نیکی کی
دعوت سے متاثر ہوکر ایک غیر مسلم نے گلشنِ مدینہ مسجد میں امام صاحب کے ہاتھ پر
اسلام قبول کرلیا۔ اس موقع پر دیگر
عاشقانِ رسول بھی موجود تھے۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بھائیوں کے درمیان ”دین
کی سربلندی اور دین کی سچائی “کے موضوع پرسنّتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اپنے اخلاق و کردار کو سنوارنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: عبدالرحمن مدنی ، ریجن ذمہ دار مجلس
ائمہ مساجد )