گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام ائمہ کرام کا تربیتی اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ وندر میں ہوا۔  اجتماع میں وندر اوتھل حب بیلا کے ائمہ کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوری ٰکے رکن حاجی محمد عقیل رضا عطاری مدنی نے امام کو کیسا ہونا چاہئے کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے کہا کہ امام کوخوش اخلاق، ملن سار، عاجزی و انکساری کرنے والا، نیکی کی طرف بلانے اور برائی سے منع کرنے والا ہونا چاہیئے نیز انہوں نے 12مدنی کام کرنےکے حوالے سے ائمہ کرام کو ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔ اس موقع پر لسبیلہ کابینہ کے نگران حاجی محمد گلفام عطاری، حب کابینہ کے نگران عبدالرزاق عطاری مدنی و اراکینِ زون بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد جہانزیب عطاری، نشرواشاعت گوادر زون)