دعوت اسلامی کی  مجلس آئمہ مساجد کے تحت 24 فروری 2020ء پیر شریف مدنی مرکز فیضان مدینہ سکھر میں ائمہ کرام کی تربیت کے لئے اجتماع کا انعقاد ہوا۔ اجتماع میں سکھر زون، لاڑکانہ زون اور کشمور زون کے ائمہ کرام و ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رکن شوریٰ مولانا حاجی عقیل عطاری مدنی نے اصلاحِ نیت کے حوالے سےشرکا کی تربیت فرماتے ہوئے ائمہ کرام کی ذمہ داریاں، محتاط گفتگو کرنے، قراٰن و حدیث کی تشریح مستند کتابوں سے رجوع کرنے کے بعد بیان کریں وغیرہ پہلوؤں سے متعلق مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: احمدرضا عطاری مدنی )