29 شعبان المعظم, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کی مجلس ائمہ مساجدکے تحت 6مارچ
2020ءبروزجمعہ مدنی مرکزفیضانِ مدینہ اسلام آباد جی الیون میں مدنی مشورہ ہوا جس
میں لاہور ریجن کے ذمہ دار اسلام آباد ریجن کے اراکین زون و اراکین کابینہ اطراف
علاقہ جات کے پی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر نگران مجلس گل شیر عطاری نے درود پاک
کے فضائل، نیت پر عمل، شعبہ میں ترقی،اور مدنی کاموں میں ترقی کے موضوع پر بیان
فرمایا جبکہ شرکا کو مساجد کی آباد کاری،
جدول کی اہمیت، ائمہ کرام کی تربیت اوررمضان عطیات کے اہداف مکمل کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔رکن شوری نے مسجد کی آباد کاری اور
مسجد کی صفائی پر بھی مدنی پھول عطا فرمائے۔(رپورٹر: عبدالرحمن مدنی ریجن ذمہ
دار مجلس ائمہ مساجد)