
دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت کوٹ سمابہ رحیم یار خان میں آئمہ کرام کے تربیتی
اجتماع کا انعقاد کیا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنّتوں بھرا بیان کیا اور ائمۂ کرام کی
تربیت کی ۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد اور نگرانِ مجلس فیضانِ مدینہ نے بھی
سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو شعبے
میں مزید بہتری اور زیادہ سے زیادہ ٹیلی تھون کرنے کے متعلق نکات دئیے۔(رپورٹ،محمد طاہر مدنی
مجلس ائمہ مساجد پاکستان کوٹسمابہ رحیم یار خان)

25ستمبر 2019ءبروز بدھ کومدنی مرکز فیضانِ
مدینہ فیصل آباد میں فیصل آباد ریجن کے
ائمہ کرام کااجلاس ہوا جس میں رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے شرکا کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور شعبے میں مزید بہتری کے متعلق نکات دئیے۔علاوہ ازیں نگرانِ مجلس
ائمہ مساجد نے بھی ائمہ کرام کی تربیت کی
اور نکات فراہم کئے۔(رپورٹ،محمد طاہر مدنی ،پاکستان شعبہ ذمّہ دار ائمہ مساجد)

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد
کے تحت 11 ستمبر2019ء بروز بدھ گوجرانوالہ میں ائمۂ کرام کا اجلاس ہوا جس میں
گوجرانوالہ کابینہ کے ائمۂ کرام نے شرکت کی ۔نگران کابینہ نے ائمۂ کرام کی تربیت کی اوردعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کام کو مستقل کرنے اور اپنی اپنی مساجد کو خود کفیل بنانے کے
حوالے سے نکات دئیے۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت ائمہ
کرام کا اجلاس ہوا جس میں مانسہرہ کابینہ کے ائمہ
کرام نے شرکت کی ۔رکنِ مجلس نے ائمہ کرام کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی
اور12 مدنی کاموں کو مضبوط بنانے اور اپنی اپنی مساجد سے محرم
الحرام 1441ھ کے قافلے میں عاشقانِ رسول کو سفر کروانے کی ترغیب دلائی ۔
دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ پشاور میں ڈے آف مدنی دورہ منایا گیا جس میں ذمّہ داران کے
ہمراہ تقریباً 45 اسلامی بھائیوں نےمختلف سمتوں میں خوب نیکی کی دعوت عام کی اور ہفتہ وار اجتماع کی بھرپوردعوت دی۔

دعوتِ اسلامی کی
مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پشاورمیں بعدِ فجرمدنی حلقہ اور بعدِ ظہر درس کا سلسلہ ہواجس میں کم بیش 100 کے قریب اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار
اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی۔
مجلس ائمہ مساجدکے تحت مدنی کام

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ
مساجدکے تحت 9 اگست 2019ء کو گجرانوالہ کی
جامع مسجد غوثیہ میں دعائے صحت اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں ائمہ ٔ کرام سمیت
علاقہ مکین اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔مبلغِ دعوتِ
اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا
اور شرکا کی تربیت کی ۔علاوہ ازیں اجتماع میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کے
لئے فی سبیل اللہ استخارہ اور تعویذاتِ عطاریہ
کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اورنگی کابینہ میں ائمہ کرام کامدنی مشورہ

مجلسِ ائمہ مساجد کے تحت مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ
مساجد کے تحت بورے والا کابینہ کے ائمۂ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ریجن ذ مّہ دار نے ان کی مدنی تربیت کی اور ان کی
کارکردگی کا جائزہ لیتے ہو ئے مدنی کاموں کو باقاعدگی سے کرنے کے متعلق مدنی پھول
دئیے۔
مجلسِ ائمہ مساجد

دعوتِ اسلامی کی مجلسِ ائمہ مساجد کے تحت حجازی زون
کے ائمہ کرام کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ مجلس ائمہ مساجد نے ذمّہ داران کی
مدنی تربیت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 مدنی کاموں باقاعدگی سے کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول دئیے۔
مجلس ائمہ مساجد کے تحت مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کی مجلس ائمہ
مساجد کے تحت ذمّہ داران کا مدنی مشورہ ہواجس میں رضوی زون کے ذمّہ داران نے شرکت
کی ۔ مجلس ائمہ مساجد کےریجن ذمّہ دار نے ان کی مدنی تربیت فرمائی اورکارکردگی کا
جائز لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے اور مدنی پھولوں سے نوازا۔