اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام ہند پونہ زون ،  شولاپور کابینہ میں ’’اپنی نماز درست کریں‘‘ کورس 15 ستمبر 2020ء سے شروع ہوگیا ہے جس میں 40 اسلامی بہنیں شرکت کررہی ہیں ۔

ہیڈلائنز:شیخ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک، دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ بالعلماوالمشائخ کے تحت محفلِ نعت کا اہتمام،مبلغِ دعوتِ اسلامی نے خصوصی بیان کیا۔

تفصیلات:

سلسلۂ عالیہ قادریہ رضویہ عطاریہ کے چالیسویں بزرگ شیخِ طریقت حضرت مولانا عبدالسلام قادری رحمۃ اللہ علیہ کا سالانہ عرس مبارک 25محرم الحرام کو نہایت عقیدت واحترام سے منایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء اورمجلس رابطہ بالعلما والمشائخ کے تحت آپ کا عرس مبارک یوپی ہند کےضلع پرتاب گڑھ میں نہایت مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی جس میں بارگاہِ سرورِ کونین میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے خصوصی بیان کیا۔ اسلامی بھائیوں نے آپ کے مزار مبارک پر حاضری کا شرف حاصل کیا اور فاتحہ خوانی و دعا بھی کی۔

شیخ طریقت مولانا محمدعبدالسلام قادری کا مختصر تعارف :

آپ رحمۃ اللہ علیہ کا پورا نام خلیفۂ قطبِ مدینہ حضرت مولانا محمد عبد السلا م قادری رضوی حشمتی برکاتی ہے۔ آپ کی ولادت 15شعبان المعظم 1343ھ بمطابق 11مارچ1925ء بروز بدھ کوموضع کڑے مانک پور تحصیل بند کی ضلع فتح پور ہسوہ(یوپی،ہند )میں ہوئی۔آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت”ابوالفقراء“لقب”قمر رضا“ہے۔

آپ رحمۃ اللہ علیہ میانہ روی، نظم وضبط ، عزم وحوصلہ،اخلاص، مشقت، قناعت، برد باری و تحمل مزاجی، ظاہری وباطنی ستھرا پن، پُر سکون مزاج، عاجزی وانکساری، خوش کلامی اور اطاعتِ مرشد جیسی کئی صفات کے جامع تھے۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو سیدی قطبِ مدینہ مولانا ضیاء الدین احمد مدنی اور احسن العلماءحضرت مولاناسید شاہ مصطفےٰ حیدر حسن میاں قادری برکاتی رحمۃ اللہ علیہما سے سندِ خلافت حاصل تھی۔ آپ رحمۃ اللہ علیہ اطاعت مرشد میں اس قدر پختہ تھے کہ بارگاہِ مرشد سے ملنے والے حکم کو اپنے لئے حرزِ جاں بنالیتےچنانچہ کمبھی اہمہ (ضلع پر تاب گڑھ ،ہند) آنےسے قبل احسن العلماءرحمۃ اللہ علیہ نے دو نصیحتیں فرمائی تھی (1)کسی کو بد دعامت دیجئے گا(2)کمبھی اہمہ مت چھوڑئیے گا۔ مرشد کامل کے فرمان کے مطابق آپ رحمۃ اللہ علیہ نے عمر کا بقیہ حصہ بھی یہیں گزرااور اسی جگہ آپ رحمۃ اللہ علیہ کامزار پُرانوار ہے۔

انہوں نے امیر اہلِ سنّت علامہ محمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو 1979ء میں کولمبو سری لنکا میں سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کی خلافت سے نوازا۔

امیراہلِ سنت شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں لکھتے ہیں:

اَحْیِنَا فِی الدِّیْنِ وَالدُّنْیَا سَلَامٌ بِالْسَّلَام

قادِری عبدُ السّلام ِخوش ادا کے واسِطے


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2020 ء کو سی لنکا ریجن نگران اسلامی بہن نے  کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں 8 مدنی کام کو بڑھانے کا ذہن دیا اور دعوت ِاسلامی کے دیگر شعبہ جات پر بھی کلام کیا ۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام14 ستمبر 2020ء کو عرب شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے اپنے شعبے مدنی انعامات کے حوالے سے عرب شريف کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ لیا ۔

عرب شريف شعبہ نگران اسلامی بہن نے کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے حوصلہ افزائی بھی کی اور مدنی مذاکرہ کارکردگی کو 100 فیصد بنانے کا طریقہ و مدنی پھول پیش کئے۔ مزید ذاتی جدول کو جمع کروانے ماتحتوں کا چیک کرنے کا بھی ذہن دیا اور مدنی انعامات اجتماع کے اہداف بھی دیئے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام  14 ستمبر 2020ء کو بنگلہ دیش کے شہر کو میلا میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کے طریقے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کفن دفن کے بارے میں معلومات فراہم کیں نیز انہیں ٹیسٹ دے کر اس شعبے کے تحت مدنی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 13ستمبر  2020 ء کو کویت کے ڈویژن فروانیہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے نیکی کی دعوت دیتے ہوئے علِم دین حاصل کرنے کا ذہن دیا۔ ہر ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسالے کو پڑھنے کی ترغیب دلائی اور ہر ہفتے نئی اسلامی بہنوں کو اجتماع میں شرکت کروانے کا بھی ذہن دیا۔

گزشتہ دنوں ایک اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے ساؤتھ افریقہ ریجن کے شہر ویلکم ( Welkom)میں ایک غیر مسلم خاتون نے اسلام قبول کیا۔ ریجن نگران اسلامی بہن کی انفرادی کوشش سے نیو مسلم اسلامی بہن دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے بھی وابستہ ہوگئیں اور دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات میں بھی شرکت کر رہی ہیں۔


    اسلامی بہنوں کی مجلس آن لائن شارٹ کورسزکے تحت14 ستمبر 2020 ء کو یورپین ریجن کے ملک ہالینڈ ، فرانس ، سویڈن میں 7دن پر مشتمل آن لائن”فیضانِ ایمانیات کورس“کا انعقاد کیا گیا جن میں 22 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد اور ہمارے پیارے آقا ﷺ کی سیرت کے واقعات، صحابہ کرام علیہمُ الرضوان کے عشق رسول ﷺ پر مبنی واقعات، شرعی اصطلاحات نیز اس کے علاوہ نیک بننے کے طریقے پر عمل کرنے کی اہمیت و فضائل وغیرہ سیکھنےکا موقع فراہم کیا گیا۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام  گزشتہ دنوں آئرلینڈ (Ireland )ریجن میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 15 ستمبر  2020ءتک یوکے بریڈ فورڈ ریجن کےمختلف علاقوں لیڈز ، بریڈ فورڈ، نیوکاسل اسٹاکٹن آن ٹیز اور مڈلز برو (Leeds, Bradford, Newcastle, Middlesbrough, Stockton on tees)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 123 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 15 ستمبر  2020ءتک یوکے لندن ریجن کے مختلف علاقوں لیٹن ، ایسٹ ہام ، ایلفورڈ ، ہیرو، سڈبری، ولڈسن گرین ، ٹوٹنگ ، ہنسلو ، لوٹن ، آئلسبری ، چیشم ، واٹفورڈ ، ملٹن کینس، ہائی وِکمب (Leyton, East Ham, Ilford, Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, Luton, Aylesbury, Chesham, Watford, High Wycombe, Milton Keynes)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش391 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 9 ستمبر2020ء سے 15 ستمبر  2020ء تک یوکے مانچسٹر ریجن کے مختلف علاقوں مانچسٹر، بولٹن ، راچڈیل ، بری ، اولڈہم ، ایشٹن ، وارنگٹن ، پریسٹن ، برنلے ، بلیک برن ، ایکنگٹن (Manchester, Bolton, Rochdale, Bury, Oldham, Ashton, Warrington, Preston, Burnley, Blackburn, Accrington)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں 486 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”مقامِ صحابہ و اہلِ بيت“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اہلِ بیت کی محبّت کی اہمیت، صحابہ کرام ، عشقِ رسول اور حوض کوثر کیا ہے؟ کے بارے میں بتایا۔ اجتماع کے آخر پر دعا بھی کی گئی۔