دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں) کے تحت 9 مارچ 2022ء بروز بدھ نارتھ امریکہ میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نیویارک، یویسٹرن شکاگو اور کینیڈا کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ شعبان المعظم میں نفل روزوں کی تحریک اور درود پاک کی تحریک کو مضبوط بنانے کی ترغیب دلائی۔ ذیلی سطح تک شعبہ ذمہ داران کی تقرری کو یقینی بنانے کے اہداف کو مکمل کرنے کا ذہن دیا اس کے ساتھ ساتھ نیک اعمال سے متعلق اسلامی بہنوں کی جانب سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے جس پر شرکائے مدنی مشورہ نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں فلوریڈا کے شہر میامی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران نگران فلوریڈا محمد ذیشان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو شعبان المعظم میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے حلقہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دنیا بھر کے مسلمانوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے اور انہیں دینی مسائل سکھانے کے لئےدعوتِ اسلامی کے تحت وقتاً فوقتاً مختلف کورسز کا اہتمام کیا جاتا جس میں انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔

اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں میری لینڈ کے شہر بالٹیمور (Baltimore, Maryland) میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں شرائط نماز کورس کا انعقاد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد منصف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں نماز کے شرائط سمیت دیگر چند ضروری مسائل سکھائے۔

بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک سیکھنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات عام کرنے اور عاشقانِ رسول کو دینی مسائل سے آگاہ کرنے کے لئے وقتاً فوقتاً مختلف سیشن کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جاتی ہے۔

اسی سلسلے میں پچھلے دنوں فلوریڈا کے شہر میامی میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ فلوریڈا محمد ذیشان عطاری نے نماز کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں موجود عاشقانِ رسول کو شرائطِ نماز کے بارے میں بتایا۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے انہیں پابندی کے ساتھ پانچوں نمازیں پڑھنے اور قراٰنِ پاک کو صحیح تلفظ کے ساتھ سیکھنے کا ذہن دیا۔( رپورٹ:محمد ذیشان عطاری سوشل میڈیا یو ایس اے، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں عالمی سطح حرمین طیبین ذمہ دار ، مدنی ریجن ذمہ دار اور عمرہ پر جانے والی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو سفر مدینہ میں نیک اعمال پر عمل کرنےکا ذہن دیا، نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے تربیت کی اور انفرادی کوشش کرنے ، درس و بیان کا حلقہ لگانے پر اہداف بھی دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


عظیم الشان مدنی مرکز کے افتتاح کی تقریب 4 مارچ 2022ء  جمعہ کے دن رکھی گئی جس میں خصوصی شرکت کے لئے پاکستان سے جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ترکی استنبول پہنچے۔

نمازجمعہ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن مجید کی اور بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ، جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خطبۂ جمعہ دیا اور جمعہ کی نماز پڑھائی۔

اس افتتاحی تقریب میں یوکے سے سید فضیل رضا عطاری اور یوکے کے چند اسلامی بھائیوں سمیت استنبول کے گردو نواح کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ نے مدنی مرکز کے افتتاح کی خوشی میں نمازِ جمعہ کے بعدعاشقانِ رسول میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ اس مدنی مرکز میں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس)کے لئے جامعۃ المدینہ، حفظ و ناظرہ کے لئے مدرسۃ المدینہ اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 


دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام  عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ تنزانیہ کے شہر ڈوڈوما میں سفر پر روانہ ہوا۔

اس دوران امیرِ قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ 3، 3 دن دو مساجد میں حاضری دی جہاں انہوں نے مقامی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجو داسلامی بھائیوں کی ذیلی سطح پر تقرری کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت،  شارٹ کورسز ذمہ دار( عالمی سطح) اور اسپیشل پرسنز اسلامی بہن ( بین الاقوامی امور) کا اوور سیز میں سائن لینگویج کورس کروانے سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک خواجہ و رضا(ہند) میں آن لائن یہ کورس شروع کروانے کے اہداف طے ہوئے نیز آئندہ ہمارا ہدف یوکے ، بنگلہ دیش اور ساؤتھ افریقہ ہے ۔

٭دوسری جانب نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اور شارٹ کورسز ذمہ دار( عالمی سطح) اسلامی بہنوں نے بچوں کے رمضان کورسز کروانے کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں بچوں کے رمضان کورس شیڈول پر تفصیلی سے کلام کرتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز میں اس کورس کو کروانے سے متعلق بات ہوئی۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے3 مارچ 2022ء کو جاپان میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت نگران عالمی مجلس مشاورت اور فار ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے آخرت کی تیاری سے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں اسلامی بہنوں سے انفرادی طور پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں مدنی مذاکرہ سننے اور گھر درس دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر عروشہ اور بباٹی میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے حوالے سے تربیت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے عروشہ میں شیخ عزالدین جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے شیخ سلمان جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 مارچ2022 ء بروز جمعرات  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں) کے زیر اہتمام یوکے کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڑ، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے اپنے اپنے ریجن میں شعبہ اصلاح اعمال کا دینی کام بڑھانے کے لئے احسن انداز سے رہنمائی کی نیز روزانہ جائزہ لینے اور اس کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی  دن بدن عاشقان رسول میں دینی تعلیمات عام کرنے اور ان کو دین کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں مدنی مراکز، مساجد و مدارس قائم کررہی ہے۔ ایساہی ایک مدنی مرکزفیضان مدینہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم ہونے جارہا ہے۔ اس کی عمارت پر پچھلے کئی ماہ سے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری تھا جسے اب تزئین و آرائش کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے۔

4 فروری 2022ء بروز جمعہ اس مدنی مرکز کا افتتاح کیا جائیگا۔ استنبول میں بنائے جانے والے اس مدنی مرکز کا افتتاح جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خطبہ اور جمعۃ المبارک کی نماز پڑھاکر فرمائیں گے۔ نماز جمعہ سے قبل افتتاحی تقریب کا آغاز دن 12:00 بجے ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری قرآن کریم کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ اس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ترکی کے تمام عاشقان رسول سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔