یورپی ملک Hungary کے دارالحکومت Budapest میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام تین دن کا مدنی قافلہ راہِ خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں بیلجیم کے نگران حاجی علی قریشی عطاری سمیت دیگر ذمہ داراسلامی بھائی شریک ہوئے۔

دورانِ مدنی قافلہ مختلف ایکٹیوٹیز (Activitiesکا سلسلہ رہا جس میں ذمہ داران نے ایمبیسی آف پاکستان کی جانب سے سفیر شاہد حسین سمیت مقامی اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ ایک ترک اسلامی بھائی کے گھر پر محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی علی عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمات کو بیان کیا۔

اسی طرح ذمہ داران نے وہاں موجود پاکستان، ہند اور ہنگری کے نئے مسلمانوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

مزید اسلامی بھائیوں کی کوشش سے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے لئے جگہ دی جس پر ذمہ داران نے اُن کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28 مارچ 2022ء بروز پیر مقامی شخصیت ثقلین عباس کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں نگرانِ سویڈن حاجی ارشد عطاری اور نگرانِ ڈویژن رضوان عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی شریک تھے۔

اس دوران ذمہ داران نے وہاں موجو دشخصیات کو دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے تعارفی ویڈیو دکھائی اور انہیں ڈنیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کی ترغیب دلائی جس پر شخصیات نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کےتحت27 مارچ 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت و کورسز ذمہ دار عالمی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن سمر کیمپ سے متعلق مدنی مشورہ لیا جس میں مختلف زبانوں میں اس کورس کا جدول کب تک ملے گا اس حوالے سے آگاہی دی اور زیادہ سے زیادہ جگہوں پر یہ کورس ہوں اس سے متعلق مدنی پھول پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 27 مارچ 2022ء بروز اتوار یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمومیں ایک شخصیت کے والد کے لئے ایصالِ ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی شخصیت جی ایم عبدالرحمٰن، پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مرحوم کے عزیز واقارب شریک ہوئے۔

اس دوران نگران سویڈن مشاورت حاجی محمد ارشد عطاری نے’’ زکوٰۃ ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرضیتِ زکوٰۃ اور زکوٰۃ نا دینے کے نقصانات نیز اس کی وعیدیں بیان کیں۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کےلئے زیادہ سے زیادہ عطیات دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت24 مارچ 2022ء کو  یورپین یونین ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کےمدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں اٹلی، سوئیڈن ، اسپین، فرانس، ڈنمارک، بیلجئیم کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہن نے مشورے میں ہدف بنا کر کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور کارکردگی فارم سمجھائے نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس کے علاوہ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور تقرری مکمل کرنے کا ہدف دیتے ہوئے وقت پر کارکردگی دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام25 مارچ 2022ء کو یوکے لندن ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ’’قبر میں کام آنے والے اعمال‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکائے اجتماع کو قبر میں کام آنے والے اعمال کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  23 مارچ 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ اوور سیز میں دارالسنہ کے آغاز سے متعلق آن لائن مدنی مشورہ ہواجس میں دارالسنہ کی عالمی سطح ذمہ دار اور ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں دار السنہ کے لئے مقام اور اسٹاف سے متعلق اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز تقرری مکمل کرنے اور دار السنہ میں ہونے والے دینی کاموں کے جدول پر تبادلہ خیال کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سال 2022ء میں شمالی یورپی ملک سویڈن کے عاشقانِ رسول کے لئے پہلی دفعہ رمضان المبارک میں 20 رکعت باجماعت تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس تراویح میں مبلغِ دعوتِ اسلامی مکمل قراٰنِ پاک پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ کثیر عاشقانِ رسول اس میں شریک ہوں گے۔مقامی اسلامی بھائیوں سے اس تراویح میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔واضح رہے کہ پہلی تراویح کا اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔نوٹ:اذانِ عشاء سویڈن کے ٹائم کے مطابق PM 22:15 جبکہ تراویح کی جماعت PM 22:30 پر ادا کی جائے گی۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


18 مارچ 2022 ء کو  دعوت اسلامی کے تحت یونان (greece) میں 3 دن کا یونان سطح پر فنانس شیڈول ہوا جس میں یونان کےذمہ داران سمیت یورپی یونین ریجن فنانس کے نگران حاجی علی قریشی عطاری نے شرکت کی۔

نگران حاجی علی قریشی نے دینی کاموں کے سلسلے میں ایتھنز کے مختلف مقامات کا دورہ کیا ، شعبہ فنانس یونان کے نگران سید حاجی رضوان اور شعبہ مالیات کے ذمہ دار ان کے ساتھ ملاقات کی دوران ملاقات فنانس کے تعلق سے امور پر اور رمضان عطیات پر گفتگوکی ۔

یونہی فیضانِ مدینہ نیازی میں نگران حاجی علی عطاری نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں بیان کیا اور شرکاء سے ملااقت کی ۔جبکہ 20 مارچ 2022 ء بروز اتوار اوورسیز شعبہ فنانس کی جانب سے کورس بنام ”عطیات جمع کرنے کی شرعی احتیاطی “ منعقد کیا گیا جس میں یورپی یونین ریجن کے تمام ممالک سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔(رپورٹ: حاجی علی قریشی عطاری نگران یورپی یونین ریجن فنانس، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سید پور بنگلہ دیش میں تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سید پور کے تمام ذمہ داران نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کےدینی وفلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے ساتھ ساتھ رمضان المبارک میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام سید پور بنگلہ دیش میں تاجر اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سید پور کے کاروباری حضرات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے جملہ کاموں میں جانی و مالی تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔


20 مارچ 2022 ء کو میامی فلوریڈامیں دعوت اسلامی کے تحت نگران و امام فیضان مدینہ میامی  محمد ذیشان عطاری نے اسلامی بھائیوں کو شجرکاری کے حوالے سے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے گھر پر پودا لگایا اور مزید پودے لگانے کی نیت کی۔