دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام 17اپریل 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا کی ملک نگران اور علاقائی دورہ ملک مشاورت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ اس میں ملک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں دینی کام کو مضبوط کرنے اور کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


ترکی کے شہر استنبول میں حال ہی میں قائم ہونے والے دعوت اسلامی کے عظیم الشان مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی تشریف آوری ہوئی جہاں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش آمدید کہا ۔

نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن نے ترکی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہونے والے مدنی مراکز کے حوالے سے بتایا۔بعد ازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم مدنی چینل کے اسٹوڈیو سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ترکی میں قائم ہونے والے فیضان مدینہ اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازئ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔


18 اپریل 2022ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ادارتی شعبہ جات مدرسۃ المدینہ (گرلز)اور دارالمدینہ کی ملک و اوورسیز ذمہ داراسلامی بہنوں کا رمضان ڈونیشن کے سلسلےمیں مدنی مشورہ لیا جس میں ان دونوں شعبہ جات کی متعلقہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں اسٹوڈنٹس کی mothers سے انفرادی رابطہ کرنے کا ہدف دیا گیا نیز ڈونیشن کے حوالے سے وقت دینے اس کا ہدف پورا کرنے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف بتایا گیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیر اہتمام19 اپریل 2022ء کو آسٹریلیا، سینٹرل افریقہ، ساؤدرن افریقہ ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ان ریجنز کے ملک ( نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، ملبرن، کویت ، تنزانیہ ، موریشس ، یوگنڈا )کی شارٹ کورسز ذمہ داراور مکتبۃ المدینہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

رکن عالمی مجلس مشاورت شعبہ حج وعمرہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول برائے حج بیان کئےاورسنتوں بھرے حج اجتماعات اور تقسیم رسائل کے اہداف دئیے نیز انہیں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔


سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ اجتماع معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری نے’’صدقے کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدقاتِ واجبہ و نافلہ کی تعریفات، زکوٰۃ نہ دینے کا وبال اور درست زکوٰۃ کیسے ادا ہوتی ہے اس حوالے سےشرکا کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔

مزید ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری نے’’اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اپریل 2022ء کو سری لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں سری لنکا کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین اقوامی امور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے کا ذہن دیا اور انہیں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اپریل 2022ء کو  آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تنزانیا اور کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین اقوامی امور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیا اور انہیں علاقائی دورے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی فارم سمجھایا۔


الحمد الله ! دعوت اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کر اس جگہ پر مسجد کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جو کچھ عرصے میں عالی شان مسجد بن کر تیار ہوگئی جس کا نام شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”فیضان فاروق اعظم“ رکھا۔

اس مسجد کا افتتاح نماز جمعہ پڑھاکر کیا گیا۔ جمعہ کی نماز سےقبل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے بعد مسجد میں پہلی اذان دی گئی اور پہلی نماز بھی ادا کی گئی۔ آخر میں نگران ویلز نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔

افتتاحی تقریب میں شریک حضرت مولانا میر مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، حضرت مولانا نیاز احمد مصطفوی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور کونسلر شوکت علی نے دعوت اسلامی کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔


گزشتہ دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن اور سینٹرل افریقہ ریجن کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور اپنا ذاتی ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد: 225

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 39

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4 


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:88

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:205

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 149

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5