حاجی فضیل عطاری اور دیگر ذمہ داران کی ملاوی میں مختلف
پروجیکٹ کا وزٹس
.jpg)
دعوت
اسلامی کے تحت BCA, Blantyre
Malawi میں ایک ارادہ بنام مدرسۃ المدینہ قائم ہے جو طلبہ اور کمیونٹی کو اسلامی تعلیم فراہم
کررہا ہے۔ اس ادارے کے ساتھ ہی فیضان مدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ قائم
کی جارہی ہےجس کے سلسلے میں تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے۔
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے نگران ملاوی مولانا عثمان عطاری مدنی اور پاکستان سے تشریف لائے ہوئے FGRF کے ذمہ دار محمد اسد عطاری سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں کے ہمراہ ان مقامات کا وزٹ کیا اور تعمیراتی کاموں کے بارے میں معلومات
حاصل کیں۔
واضح
رہے کہ دعوت اسلامی کی جانب سے تین سال کے قلیل عرصے میں ملاوی کے مختلف گاؤں میں
14 مدنی مراکز قائم کئے جاچکے ہیں۔

4فروری
2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بورڈسلے گرین Bordesley Greenمدرسۃ المدینہ
کی برانچ میں طلبہ کے درمیان خود کو چوری سے بچانے کے لئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔
طلبہ
کو جرائم کی روک تھام، گھروں کو محفوظ بنانے، اشیاء کی حفاظت کرنے، چوکس رہنے اور
دیگر نکات کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
اس
ورکشاپ میں ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا ایک وفد بھی موجود تھا جنہوں نے دعوت اسلامی کی
کاوشوں کو سراہا۔
پنگانی سینٹرل افریقہ میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ، مختلف علاقوں میں دینی
کاموں کا سلسلہ
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنگانی سینٹرل
افریقہ میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ راہِ
خدا عزوجل کے سفر پر روانہ ہوا جس میں کافی تعداد میں
عاشقانِ رسول نے مختلف علاقوں میں اسلامی
بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت تنزانیہ میں پرائمری کے اسٹوڈنٹس کے درمیان ون ڈے سیشن کروایا گیا جس میں کنیز فاطمہ اور رائقہ کے اینیمیٹڈ ویڈیو کلپ کے ذریعے بچوں
کو سکھایا گیا کہ جو چیز اپنے لئے پسند کریں گے وہی دوسرے کے لئے بھی پسند کرنی چاہئے۔
اس کے
علاوہ اذان کے وقت خاموش ہو کر اذان کا جواب دینا چاہئے نیز کوئی گر جائے تو اس پر ہنسنا نہیں چاہئے اور اسی طرح کے مُختلف تربیتی مدنی پھول بچوں کو
پیش کئے گئے ۔
بچوں
کی ماؤں نے اسے پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ
اس طرح کے سیشنز بار بار ہونے چاہئے ۔ آخر میں بچوں سے ویڈیو کلپ کے حوالے سے سوالات بھی پوچھے گئے۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس کی ذمہ
دار اسلامی بہن نے یوکے شعبہ مکتبۃ
المدینہ کی اسلامی بہن کا آن لائن مدنی
مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں یوکے میں شعبہ مکتبۃ المدینہ کے حوالے سے مدنی پھول سمجھائے اور اس میں
بہتری کے لئےتجاویزپیش کیں ۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کے تحت 18 فروری 2022ء کو یوکے ریجن کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں لندن ، مانچسٹڑ، بریڈفورڈ، برمنگھم اور اسکاٹ لینڈ کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین لاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے
’’ اسلاف میں قربانی کا کیسا جذبہ تھا‘‘اس
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ہمیں بھی قربانی دے کر دین کا کام کرنا ہے، نیکی کی دعوت کو عام کرنا ہے اس حوالے
سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پرانہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالمدینہ کے تحت گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس
میں تمام ٹیچرز کی عالمی مجلس کی رکن
اسلامی بہن نے تربیت کی۔
مدنی
مشورے میں تربیت کے مدنی پھولوں میں
دارالمدینہ کے اصل مقصد اور طالب علم کے معیار کو بہتر بنانے کے بارے میں اسٹاف کی
ذہن سازی کی گئی۔ اس کے علاوہ اسٹاف کو خود بھی علم دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی
اور ایک بہترین معلمہ بننے کے لئے کتاب سیرت
مصطفیٰ ﷺ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنیں)کے
تحت 17 فروری 2022ء بروز جمعرات یورپین یونین میں بذریعہ انٹر نیٹ ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں( ناروے،آسٹریا ، اسپین ، ڈنمارک، فرانس، اٹلی اور بیلجئیم) کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اصلاح
اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبے کے دینی کام کو بہتر بنانے سے متعلق مدنی پھول دیئے، اس کے ساتھ ساتھ ماتحت شعبہ مدنی مذاکرہ کی ماہانہ کارکردگی بڑھانے نیز اس کی وصولی کو سو فیصدمکمل بنانے پر ذہن بناتے ہوئے اس کے لئے معاون نکات بتائے۔ متعلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں کی جانب سے
ملنے سوالات کے جوابات دیئے۔ علاوہ ازیں شعبے کےدینی کام کو بڑھانے کے لئے اہداف دیئے ۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 19 فروری 2022ء کو سری
لنکا ریجن کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ علاقائی
دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس
بین الاقوامی اُمور کی اسلامی بہن نے دینی
کام میں ترقی کے مدنی پھول دئیے اور ہم
ہمت اور استقامت کے ساتھ دینی کام کرتے رہیں
اس کا ذہن دیا۔محفل نعت اور علاقائی دورہ کے ذریعے گھر گھر نیکی کی دعوت عام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت
کےتحت 19فروری 2022 ءکوسینٹرل افریقہ ریجن میں
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تنزانیہ کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مجلس بین الاقوامی اُمور کی
اسلامی بہن نے شعبہ علاقائی دورہ اور محفلِ
نعت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کے حوالے سے تر بیتی نکات بتائے نیز تقرری کے اہداف بھی دئیے۔

شعبہ تعلیم کے تحت گزشتہ
دنوں ساؤتھ افریقہ کےشہر ڈربن میں پانچ
مختلف ٹاؤنز میں براہِ راست اور آن لائن سیشنز
بنام The Great Daughterکا انعقاد کیا گیا جس میں 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن میں اسلامی بہنوں کو بیٹی کے کردار کے حوالے سے اسلامی معلومات فراہم کیں جسے انہوں نے بہت پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ اس
طرح کے سیشنز مزید ہونے چاہیے۔

دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم (اسلامی بہنیں) کے
تحت ہند ، یوکےاور ساؤتھ افریقہ میں ہونے والے دینی کاموں کی مجموعی کارکردگی ملاحظہ ہو:
نئے اداروں جن میں دینی کاموں کا سلسلہ ہوا ان کی تعداد:841
اداروں
میں ہونے والے ماہانہ درس کی تعداد: 135
اداروں میں ہونے
والے ہفتہ وار درس کی تعداد: 41
اداروں
میں لگنے والے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کی تعداد:46
نیو
دینی ماحول سے منسلک ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:46
خُصوصی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:95
ان
میں شرکت کرنے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:936
سلسلہ
عالیہ قادریہ عطاریہ میں بیعت ہونے والی شخصیات اسلامی بہنوں کی تعداد:52
مدرسۃ
المدینہ آن لائن (
اسلامی بہنیں)
میں داخلہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:52
وُصول
کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:592
سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کی تعداد:87
ماہنامہ
فیضان مدینہ(
میگزین )کی بکنگ کروانے والی شخصیات اسلامی
بہنوں کی تعداد:66