عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے مانچسٹر Manchester کی مرکزی مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرنے کے ساتھ علم دین سیکھنے کی ترغیب دلائی۔

آخر میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  26 مئی 2022ء بروز جمعرات بذریعہ انٹرنیٹ سینٹرل ایشیا اور افریقن عرب کی ریجن نگران اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں مصر میں طالبات کے درمیان عربی زبان میں اجتماع کروانا ، ترکی کی اہم ذمہ دار کے ذریعے سے دعوت اسلامی کا دینی کام بڑھانا اور سوڈان کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کو عربی لینگویج کورس کروانے سے متعلق بات چیت ہوئی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلجیئم اور آسٹریا سے عاشقانِ رسول نے بوسنیا کی کیپٹل سٹی سراجیو ومیں تین دن پر مشتمل  مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں یورپی یونین ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نگران حاجی علی قریشی عطاری اور آسٹریلیا کے نگران سیّد عثمان محمود عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ ذمہ داران نے ایمبیسی آف پاکستان سراجیو کے مرکزی کونسلر ضیاء اور یوسف سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں حاجی علی قریشی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دنیا بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اسی طرح مختلف مساجد کے امام صاحبان اور بزنس مین سمیت دیگر عاشقاں رسول سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔

اس کے علاوہ خلافتِ عثمانیہ کے زامنے کی شہنشاہِ مسجد سراجیو کے امام و خطیب صدر الدین صاحب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سیّد عثمان محمود عطاری نگرانِ آسٹریلیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت 25 مئی 2022 ءکو  سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا،تنزانیہ اور یوگینڈا کی ملک نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا اس میں تربیت کے مدنی پھول اور اپنے ملک میں سفر شیڈول بنانے پر بات چیت ہوئی۔ اس پر ملک نگران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسکاٹ لینڈ، گلاسکو کی جامع مسجد اسلامیہ میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماع پاک میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے نعت شریف پڑھی جبکہ مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بیان فرمایا۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے موت کو یاد رکھتے ہوئے اس سے نصیحت لینے کا ذہن دیااس کے علاوہ شرکا کو حرام کمائی سے بچنے اور حلال روزی کمانے کی ترغیب دلائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے ویلز کے شہر کارڈف میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کارڈف اور ویلز کے دیگر شہروں سے عاشقان رسول نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا فرمائی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام پڑھا۔ اس کے بعد عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر لیسٹر میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرکے نیکی کی دعوت عام کو کرنے کا ذہن دیا نیز نگران شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔


کچھ دنوں پہلے دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکے کے شہر Cradley Heath میں دار المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی قیام کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو حاصل کیا تھا ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مقام کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دار المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی تعلیم سیکھنے کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔


دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی  کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ اپریل 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42

بالمشافہ/انٹر نیٹ لگنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات کی تعداد: 41

ان میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:126

اردو زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد:11

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:124

انگلش زبان میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:03

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55

مدنی مذاکرہ سنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 193

علاقائی دوریں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29

نیک اعمال کا رسالہ submitکروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 63


20مئی 2022 کو  دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امورکی رکن اسلامی بہن نے ملک ایران کی اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں مکتبۃُ المدینہ کا دینی کام بڑھانے، تقسیم رسائل کرنے اورماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کے بارےمیں کلام ہوا۔


دعوت اسلامی کی  جانب سے 21 مئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے عالمی مجلس مشاورت و بین الاقوامی امور ریجن نگران کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنےاپنے ملکوں میں سفر کرنے اور سفر میں آزمائش نہ اور وہاں شعبہ معاونت کے کام کرنے سے متعلق مدنی پھول بتائے ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا اپنی آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کارکردگیوں کےجائزےاور اس کی پریزنٹیشن سے متعلق فزیکل مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر اوور سیز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے متعلق غور و فکر ہوا نیز کمزریوں کا فالو اپ کیا جائے اس کے طریقہ کار پر بات ہوئی ۔


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 22 مئی 2022ء کو other language ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا جن میں ہفتہ واراجتماعات کا جائزہ لینا، ضرورتاً مبلغہ کا وظیفہ طے کرنا یا ان کو اجیر کرنا اور بتدریج دینی کام میں اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے ۔