عظیم الشان مدنی مرکز کے افتتاح کی تقریب 4 مارچ 2022ء  جمعہ کے دن رکھی گئی جس میں خصوصی شرکت کے لئے پاکستان سے جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور ترجمان دعوتِ اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ترکی استنبول پہنچے۔

نمازجمعہ سے قبل افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں حاجی عبد الحبیب عطاری نے تلاوت قرآن مجید کی اور بارگاہ رسالت مآب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کیا جس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا ، جانشینِ امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے خطبۂ جمعہ دیا اور جمعہ کی نماز پڑھائی۔

اس افتتاحی تقریب میں یوکے سے سید فضیل رضا عطاری اور یوکے کے چند اسلامی بھائیوں سمیت استنبول کے گردو نواح کے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

نگرانِ شوریٰ نے مدنی مرکز کے افتتاح کی خوشی میں نمازِ جمعہ کے بعدعاشقانِ رسول میں مٹھائی بھی تقسیم کی۔

واضح رہے کہ اس مدنی مرکز میں درسِ نظامی (یعنی عالم کورس)کے لئے جامعۃ المدینہ، حفظ و ناظرہ کے لئے مدرسۃ المدینہ اور دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ 


دنیا بھر میں دینِ اسلام کا پیغام  عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت ایک ماہ کا مدنی قافلہ تنزانیہ کے شہر ڈوڈوما میں سفر پر روانہ ہوا۔

اس دوران امیرِ قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ 3، 3 دن دو مساجد میں حاضری دی جہاں انہوں نے مقامی عاشقانِ رسول کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجو داسلامی بھائیوں کی ذیلی سطح پر تقرری کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت،  شارٹ کورسز ذمہ دار( عالمی سطح) اور اسپیشل پرسنز اسلامی بہن ( بین الاقوامی امور) کا اوور سیز میں سائن لینگویج کورس کروانے سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک خواجہ و رضا(ہند) میں آن لائن یہ کورس شروع کروانے کے اہداف طے ہوئے نیز آئندہ ہمارا ہدف یوکے ، بنگلہ دیش اور ساؤتھ افریقہ ہے ۔

٭دوسری جانب نگرانِ عالمی مجلس مشاورت اور شارٹ کورسز ذمہ دار( عالمی سطح) اسلامی بہنوں نے بچوں کے رمضان کورسز کروانے کے حوالے سے مدنی مشورہ لیا جس میں ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں بچوں کے رمضان کورس شیڈول پر تفصیلی سے کلام کرتے ہوئے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز میں اس کورس کو کروانے سے متعلق بات ہوئی۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے3 مارچ 2022ء کو جاپان میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت نگران عالمی مجلس مشاورت اور فار ایسٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے آخرت کی تیاری سے متعلق مدنی پھول دیئے۔بعدازاں اسلامی بہنوں سے انفرادی طور پر بات چیت ہوئی جس میں انہوں مدنی مذاکرہ سننے اور گھر درس دینے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور لوگوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے اور اس پر عمل کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر عروشہ اور بباٹی میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مقامی اسلامی بھائیوں اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کے حوالے سے تربیت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے عروشہ میں شیخ عزالدین جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی اولاد میں سے شیخ سلمان جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پر ہونے والی دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


3 مارچ2022 ء بروز جمعرات  شعبہ اصلاح اعمال (اسلامی بہنوں) کے زیر اہتمام یوکے کی اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کا ماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، بریڈ فورڑ، لندن، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی ریجن سطح کی اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے رسالہ نیک اعمال کی اہمیت اُجاگر کرتے ہوئے اپنے اپنے ریجن میں شعبہ اصلاح اعمال کا دینی کام بڑھانے کے لئے احسن انداز سے رہنمائی کی نیز روزانہ جائزہ لینے اور اس کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا جس پر مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔


دعوت اسلامی  دن بدن عاشقان رسول میں دینی تعلیمات عام کرنے اور ان کو دین کی طرف راغب کرنے کے لئے دنیا بھر میں مدنی مراکز، مساجد و مدارس قائم کررہی ہے۔ ایساہی ایک مدنی مرکزفیضان مدینہ ترکی کے شہر استنبول میں قائم ہونے جارہا ہے۔ اس کی عمارت پر پچھلے کئی ماہ سے تعمیراتی کاموں کا سلسلہ جاری تھا جسے اب تزئین و آرائش کے بعد مکمل کرلیا گیا ہے۔

4 فروری 2022ء بروز جمعہ اس مدنی مرکز کا افتتاح کیا جائیگا۔ استنبول میں بنائے جانے والے اس مدنی مرکز کا افتتاح جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی خطبہ اور جمعۃ المبارک کی نماز پڑھاکر فرمائیں گے۔ نماز جمعہ سے قبل افتتاحی تقریب کا آغاز دن 12:00 بجے ہوگا جس میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری قرآن کریم کی تلاوت اور بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت پیش کریں گے۔ اس کے بعد مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

ترکی کے تمام عاشقان رسول سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال )اسلامی بہنیں) کے تحت یکم مارچ2022 ء بروزمنگل بنگلہ دیش میں ماہانہ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈھاکہ، چٹاگانگ، سلہٹ، راج شاہی، بنگلہ دیش کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ماہ رجب المرجب میں نفل روزوں کی عملی کارکردگی جمع کروانے کا ذہن دیا اور ڈویژن وائز مارچ کے اصلاح اجتماع شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کی ترغیب دلائی نیز ماتحت شعبہ مدنی مذاکرہ بنگلہ ڈبنگ میں دیکھنے اور اسے عام کرنے کا ہدف بھی دیا ۔ اس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا، اس کے ساتھ ساتھ شعبے کے دینی کو کام بڑھانے کے طریقے بھی بیان کئے گئے۔


دعوتِ  اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں ملک اور بیرون ملک میں مقیم اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مختلف شعبہ جات کی اسلامی بہنوں کے مسائل سنے گئے جن کا باہمی مشاورت سے حل نکالا گیااور اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کے حوالے سے چند تجاویز ملیں جن پر غور کیا گیا ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں نیکی کی دعوت کو عام کرنے اور اسلامی بھائیوں کو اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے ملک و بیرونِ ملک مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں۔

اسی سلسلے میں سینٹرل افریقہ تنزانیہ کے شہر موشی سمیت دیگر علاقوں میں ایک ماہ کا مدنی قافلہ سفر پر روانہ ہوا جس دوران ریجن ذمہ دار شعبہ مدنی قافلہ امتیاز علی عطاری مدنی نے شرکائے قافلہ کے ہمراہ مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے مساجد میں عاشقانِ رسول کو نماز کا طریقہ سکھاتے ہوئے اس کے چند ضروری مسائل بھی سکھائے اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحوم سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔

دورانِ مدنی قافلہ اسلامی بھائیوں نے موشی میں حضور غوث اعظم شاہ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی 27 ویں پشت میں سے شیخ السید صالح عزالدین جیلانی مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ اصلاح اعمال کے دینی کاموں کو بڑھانے کے جذبے کے تحت نیک اعمال پر مقرر  رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن کا پچھلے دنوں بیرون ملک (یوکے بریڈ فورڑ ) میں سفری شیڈول رہا جس میں 26 فروری 2022ء بروز ہفتہ مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ داراسلامی بہنوں کے درمیان مدنی مشورہ ہوا جس میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کو عام کرنے اور گناہوں کی روک تھام کے لئے’’روزانہ جائزہ تحریک‘‘ کو مضبوط بنانے کا ذہن دیتے دیا نیز ہر ہر منسلک تک نیک اعمال پہچانے کا ذہن دیا، اس کے ساتھ ساتھ ماہانہ کارکردگی کا فالواَپ کرتے ہوئے آیندہ کے اہداف کو مکمل کرنے کے طریقہ کار کو اُجاگر کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی دھومیں  مچانے کے جذبے کے تحت 24 فروری 2022ء بروز جمعرات بریڈ فورڑ ریجن میں اصلاحِ اعمال اجتماع منعقدکیا گیا جس میں مانچسٹر اور بریڈ فورڑ کی شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اور مذکورہ شہروں کی عاملات نیک اعمال کے ساتھ ساتھ ملک سطح پر دیگر شعبہ جات کی 100 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’جنت کی تیاری ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے اپنے شب و روز کو نیک اعمال کے مطابق گزارنے کا ذہن دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ جائزہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔