پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت بنگلہ دیش کے دار الحکومت ڈھاکہ کے علاقے اترا میں ایک اسلامی بھائی کی رہائش گاہ پر دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں نگران بنگلہ دیش مشاورت حاجی رضا عطاری اور اہل خانہ اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 مارچ 2022ء بروز اتوار یورپی ملک سویڈن کے شہر مالمو میں دعائے شفاء اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں ریجن ذمہ دار شعبہ روحانی علاج حاجی فیاض اختر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بیماری اور تکالیف کے فضائل بتائے اور اُن پر صبر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(رپورٹ: محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام15 مارچ 2022ء  کو حج و عمرہ ذمہ دار اسلامی بہن نے حرمین طیبین ذمہ دار اور عازمینِ مدینہ ذمہ داراسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں عمرہ کی درست ادائیگی اور مدینے شریف کے آداب کا لحاظ رکھنے سے متعلق مدنی پھول دیئے ۔ علاوہ ازیں وہاں دینی کام کرنے سے متعلق طریقہ کار بتاتے ہوئے رسالہ نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی۔


شعبہ فیضانِ مرشد کے تحت  دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ فروری 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوا:

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:46

مدرسۃ المدینہ بالغات براہ راست و انٹر نیٹ کی تعداد: 41

ان میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

اردو زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:10

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:142

انگلش زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 2

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:25

مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:67

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 233

علاقائی دوروں کے ذریعے نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 18

نیک اعمال کا رسالہ submitکروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63


دعوتِ اسلامی کے تحت  14مارچ 2022 ء کو مجلس بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہواجس میں بیرون ملک سے یوکے ، امریکہ، بنگلہ دیش، یورپ، ہند، کوریا، ساؤتھ افریقہ کی اراکین نے اور پاکستان میں رہائش پذیر ارکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

عالمی مجلس مشاورت کی نگران اسلامی بہن نے ماہ رمضان المبارک میں فیضانِ تلاوت کورسز کروانے کے نکات میں تبدیلی پر کلام کیا نیز ڈویژن سطح پر ہونے والے سیکھنے سکھانے کے ماہانہ حلقوں میں مزید بہتری لانے پر تبادلہ خیال ہوا ۔


دعوت ِ اسلامی  کے تحت 15 مارچ 2022ء کو مدنی ریجن ( جس میں قطر، عمان، کویت ، بحرین کے ممالک شامل ہیں) کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا۔

مجلس بین الاقوامی اُمور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ داراسلامی بہن نے اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کی خبر گیری کرنے کے حوالے سے تربیت کی اور انہیں ا س کے متعلق نکات بتائے نیزنیکی کی دعوت عام کرنا کتنا اہم ہے اس پر موجودہ حالات کے تناصر پر مبنی بریفنگ دیتے ہوئے علاقائی دورہ کرنے کی ترغیب دلائی ۔ مزید آخر میں اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات دیئے۔ 

دعوت اسلامی کی جانب سے  مارچ 2022ء میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جن اوورسیز ریجن میں گورنمنٹ اسٹرکچر کے مطابق دینی کام شروع ہو رہا ہے جیسے یوکے ، بنگلہ دیش ، ملک خواجہ و رضا اور ساؤدرن افریقہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ مشورہ لیا جس میں تقرریاں مکمل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور نیو ذمہ داراسلامی بہنوں کو ماہانہ کارکردگی شیڈول پر رہنمائی کرنے سے متعلق مدنی پھول سمجھائے ۔


دعوتِ اسلامی  کے تحت گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کی ملک ریجن اور فنانس ذمہ دار بین الاقوامی امور ذمہ دار اسلامی بہنوں کے سالانہ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے جس میں اِی رسید اکاؤنٹ کھلوانے کے اہداف دیئے اور ذمہ دار اسلامی بہنوں کو فنانس ٹیسٹ دیں اس کی ترغیب دلائی نیز شخصیات اجتماعات رکھنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے۔


ساؤدرن افریقہ میں فروری   2022ء میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی جھلکیاں درج ذیل ہیں:

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 18

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 114

مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد:25

مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:264

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:36

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :682

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :146

ہفتہ وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں :28

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :425

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :231


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت سینٹرل افریقہ  میں اسلامی بہنوں کے فروری 2022 ء کے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیے۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 44

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 51

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 16

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 84

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 8

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 149

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 71

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 44

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 178

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد : 63


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین میں ماہ فروری2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:50

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 138

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 39

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4


پیارے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت مانچسٹرمیں ماہ فروری2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:92

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:211

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 137

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 105