دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن کے شہر گوتھن برگ میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری نے’’اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 14 اپریل 2022ء کو سری لنکا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں سری لنکا کی  ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین اقوامی امور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے جائزہ کرنے کا ذہن دیا اور انہیں استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 اپریل 2022ء کو  آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں تنزانیا اور کینیا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس بین اقوامی امور شعبہ علاقائی دورہ اور محفل نعت کی ذمہ دار اسلامی بہن نے سابقہ دینی کاموں کی کارکردگی جائزہ لیا اور انہیں علاقائی دورے کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا نیز کارکردگی فارم سمجھایا۔


الحمد الله ! دعوت اسلامی نے ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کر اس جگہ پر مسجد کے تعمیراتی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا جو کچھ عرصے میں عالی شان مسجد بن کر تیار ہوگئی جس کا نام شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے ”فیضان فاروق اعظم“ رکھا۔

اس مسجد کا افتتاح نماز جمعہ پڑھاکر کیا گیا۔ جمعہ کی نماز سےقبل سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیااور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔اجتماع کے بعد مسجد میں پہلی اذان دی گئی اور پہلی نماز بھی ادا کی گئی۔ آخر میں نگران ویلز نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔

افتتاحی تقریب میں شریک حضرت مولانا میر مصباحی صاحب مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، حضرت مولانا نیاز احمد مصطفوی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور کونسلر شوکت علی نے دعوت اسلامی کو مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں کیں۔


گزشتہ دنوں  دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ساؤدرن اور سینٹرل افریقہ ریجن کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور اپنا ذاتی ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت یورپین یونین ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل ہیں:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:61

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد: 225

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 39

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4 


دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات  کے زیر اہتمام مانچسٹر ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:88

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:205

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 149

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 5


پیارے آقا ﷺ کی  دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

روحانی علاج للبنات کا بستہ : 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:27

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:41

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 27


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  ساؤتھ افریقہ ریجن میں مارچ2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

روحانی علاج للبنات کا بستہ : 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:10

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:36

ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 36

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 4


کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے شیڈول بنانا اور پلاننگ کرنا بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اسی سلسلے میں عالمی مجلس اور مجلس بین اقوامی امور کی اراکین کامدنی مشورہ بذریعہ انٹرنیٹ 11اپریل 2022 ء کو ہوا جس میں ملک وبیرون ملک کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں باہمی مشاورت سے آئندہ کے لئے کچھ نکات طے کئے گئے اور اس کے نفاذ کرنے پر طریقہ کار پر غور کیا گیا۔


13 اپریل 2022 ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے نیو تنظیمی اسٹرکچر سے متعلق انڈونیشیا، نارتھ امریکہ اور آسٹریلیا ریجن نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ لیا جس میں نئے اسٹرکچر کے مطابق نگران اسلامی بہنوں کو تقرری کے اہداف دیئے اور انہیں ماہانہ کارکردگی شیڈول سمجھایا ۔


12اپریل 2022ء کو  دعوت اسلامی کے تحت سینٹرل افریقہ میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سینٹرل افریقہ کی ملک ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے اس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کو تربیتی نکات بتائے جن میں ہفتہ وار اجتماع میں نیک اعمال کے جائزہ کا فالو اپ کرنے کا ہدف دیا اور زیادہ سے زیادہ سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کی کوشش تیز کرنے کی ترغیب دلائی ۔