کچھ دنوں پہلے دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکے کے شہر Cradley Heath میں دار المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی قیام کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو حاصل کیا تھا ۔

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مقام کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دار المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی تعلیم سیکھنے کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔