
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 26اپریل 2022 ء کو کینیا،یوگینڈااور
تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مشورے
میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن
نے سابقہ دینی کام کی کارکردگی کا جائزہ
لیا اور اخراجات پالیسی،حکمتِ عملی کے ساتھ مختلف دینی کاموں میں شرکت اور اپنے
کارکردگی شیڈول پر %100 عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔
شعبہ
بین الاقوامی امور کی تمام اراکین اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے تحت 25 اپریل 2022ء کو عالمی
مجلس مشاورت اور شعبہ بین الاقوامی امور کی تمام اراکین اسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا ۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے اس بات کا جائزہ لیا کہ اوور سیز میں کہاں کہاں
دینی کام ہےنیز رسالہ کارکردگی، ہفتہ وار اجتماع
کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ماہانہ مدنی مشوروں کا جائزہ لیا نیز بہتری پر حوصلہ افزائی کی ۔
اس کے علاوہ شعبہ فیضان اسلام، علاقائی دورہ برائے
نیکی کی دعوت اور ڈونیشن بکس کی کارکردگی کا جنوری اور مارچ کا تقابل کیا نیز نئے مقامات پر ہفتہ وار اجتماعات شروع کرنے کے
اہداف دیئے۔
آسٹریا،
اسپین، جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے یورپین
یونین کے 5 ملکوں آسٹریا، اسپین، جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی دو سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور ہرمنسلک کا فطرہ
دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
٭ اس
کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے سلہٹ و چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ
انٹر نیٹ مشورہ کیا جس میں جو ہدف ملا ہے اس کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔
آسٹریا،
اسپین، جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ
انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے یورپین
یونین کے 5 ملکوں آسٹریا، اسپین، جرمنی، ناروے ، ڈ نمارک کی دو سطح کی ذمہ داراسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ ڈونیشن کے سلسلے میں مدنی مشورہ لیا جس میں زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع
کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے نیز ہر منسلک کی تربیت کرنے اور ہرمنسلک کا فطرہ
دعوتِ اسلامی میں جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔
٭ اس
کے علاوہ نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن نے سلہٹ و چٹاگانگ ریجن نگران اسلامی بہنوں کے ساتھ ڈونیشن کے سلسلے میں بذریعہ
انٹر نیٹ مشورہ کیا جس میں جو ہدف ملا ہے اس کو مکمل کرنے کا ذہن دیا۔

19اپریل2022ء
کوعالمی مجلس مشاورت شعبہ مکتبۃ المدینہ کی
ذمہ دار اسلامی بہن نے تمام شعبہ ذمہ دارا سلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ لیاجس میں ہند، یوکے، بنگلہ دیش سینٹرل افریقہ ،یورپین یونین اورآسڑیلیا کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مدنی
مشورے میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیااور کارکردگی کو مزید بہتربنانے کے لئےاہداف دیئے
گئے نیزاسلامی بہنوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے
گئے۔
مجلس بین
الاقوامی امور کی اراکین اسلامی بہنوں کا
بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کی طرف سے18 اپریل 2022 ءکو عالمی مجلس اور مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین
اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی
مشورہ ہوا جس میں ملک وبیرون ملک کی اراکین اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں مسائل پر بھی کلام ہوا اور باہمی مشاورت سے کچھ
نکات طے کئے گئے اور اس کے نفاذ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 21 اپریل 2022ء کو نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے بذریعہ
انٹر نیٹ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا جس میں اوور سیز میں فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے ذریعے سے رقم کی ادائیگی کی تفصیل سے متعلق مشاورت ہوئی اور اس طریقہ کار پر فالو اپ کا ہدف دیا گیا۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام 17اپریل 2022ء کو سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن کا کینیا
کی ملک نگران اور علاقائی دورہ ملک مشاورت
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی
مشورہ ہوا ۔ اس میں ملک مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کو شعبے میں دینی کام کو مضبوط کرنے اور کارکردگی
شیڈول بروقت جمع کروانے کی ترغیب دلائی ۔

ترکی
کے شہر استنبول میں حال ہی میں قائم ہونے والے دعوت اسلامی کے عظیم الشان مدنی
مرکز فیضان مدینہ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے عالم دین حضرت مولانا مفتی محمد الیاس
رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہکی تشریف آوری
ہوئی جہاں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب
ریجن اور دیگر ذمہ داران نے انہیں خوش
آمدید کہا ۔
نگران
سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجن نے ترکی میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے علاوہ مختلف شہروں میں قائم ہونے والے مدنی مراکز کے حوالے سے
بتایا۔بعد ازاں ذمہ داران نے مفتی صاحب کو فیضان مدینہ میں قائم مدنی چینل کے
اسٹوڈیو سمیت مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایااور وہاں ہونے والے کاموں کے متعلق
بریفنگ دی۔
اس
موقع پر مفتی محمد الیاس رضوی صاحب دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے
ترکی میں قائم ہونے والے فیضان مدینہ اور امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازئ عمر بالخیر کے لئے دعائیں کیں۔
بذریعہ
انٹر نیٹ ادارتی شعبہ جات کا رمضان ڈونیشن کے سلسلےمیں مدنی مشورہ

18
اپریل 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ادارتی شعبہ جات مدرسۃ
المدینہ (گرلز)اور
دارالمدینہ کی ملک و اوورسیز ذمہ داراسلامی
بہنوں کا رمضان ڈونیشن کے سلسلےمیں مدنی مشورہ لیا جس میں ان دونوں شعبہ جات کی متعلقہ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں اسٹوڈنٹس کی mothers سے انفرادی رابطہ کرنے کا ہدف دیا گیا نیز ڈونیشن کے حوالے سے وقت دینے اس کا ہدف پورا
کرنے اور دعوتِ اسلامی کا تعارف بتایا گیا۔
آسٹریلیا
، سینٹرل افریقہ ، ساؤدرن افریقہ کی ذمہ
دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ حج وعمرہ کے زیر اہتمام19 اپریل 2022ء کو آسٹریلیا، سینٹرل افریقہ،
ساؤدرن افریقہ ریجنز کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں
ان ریجنز کے ملک (
نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، ملبرن، کویت ، تنزانیہ ، موریشس ، یوگنڈا )کی
شارٹ کورسز ذمہ داراور مکتبۃ المدینہ ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
رکن
عالمی مجلس مشاورت شعبہ حج وعمرہ کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول برائے حج بیان کئےاورسنتوں بھرے حج
اجتماعات اور تقسیم رسائل کے اہداف دئیے نیز انہیں
استقامت کے ساتھ دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔

سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت
افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی
شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری
نے’’صدقے کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدقاتِ واجبہ و نافلہ کی
تعریفات، زکوٰۃ نہ دینے کا وبال اور درست زکوٰۃ کیسے ادا ہوتی ہے اس حوالے سےشرکا
کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
مزید ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات
کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری
رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)