دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بیڈ فورڈ شائر یونیورسٹی University Of Bedfordshireمیں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس نے شرکت کی۔

اجتماع کے آغاز میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے قصیدہ بردہ شریف پڑھا۔ بعد ازاں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔نگران شوریٰ نے اسٹوڈنٹس کو آپس میں حسنِ اخلاق سے پیش آنے اور نیکی کی دعوت دینے کا ذہن دیا۔

اس اجتماع میں نگران یوکے مشاورت نے شعبہ تعلیم کے تحت ہونے والے دینی کاموں اور کورسز کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔