بیلجیئم اور آسٹریا سے بوسنیا کی کیپٹل سٹی سراجیوو
کی جانب 3 دن کا مدنی قافلہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلجیئم اور آسٹریا
سے عاشقانِ رسول نے بوسنیا کی کیپٹل سٹی سراجیو ومیں تین دن پر مشتمل مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں یورپی یونین ریجن فنانس ڈیپارٹمنٹ کے
نگران حاجی علی قریشی عطاری اور آسٹریلیا کے نگران سیّد
عثمان محمود عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی قافلہ ذمہ داران نے ایمبیسی آف
پاکستان سراجیو کے مرکزی کونسلر ضیاء اور یوسف سے ایک میٹنگ ہوئی جس میں حاجی علی
قریشی عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کی دنیا
بھر میں ہونے والی دینی و فلاحی خدمت کے حوالے سے بریفنگ دی ۔اسی طرح مختلف مساجد کے امام صاحبان اور بزنس مین سمیت دیگر عاشقاں رسول سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
اس کے علاوہ خلافتِ عثمانیہ کے زامنے کی شہنشاہِ
مسجد سراجیو کے امام و خطیب صدر الدین صاحب سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے
امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سیّد عثمان محمود عطاری نگرانِ آسٹریلیا، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)