
پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے ویلز کے شہر کارڈف میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کارڈف اور ویلز کے دیگر شہروں سے عاشقان رسول نے کثیر تعداد
میں شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔ اختتام پر نگران
شوریٰ نے دعا فرمائی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے صلوۃ و سلام
پڑھا۔ اس کے بعد عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات کی۔
اس
موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

پچھلے
دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یوکے کے شہر لیسٹر میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں
میں شرکت کرکے نیکی کی دعوت عام کو کرنے کا ذہن دیا نیز نگران شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر نگران ویلز حاجی سید فضیل رضا عطاری اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

کچھ
دنوں پہلے دینِ اسلام کی تعلیمات کو عام کرنے والی عاشقان رسول کی عالمگیر تحریک
دعوت اسلامی نے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے یوکے کے شہر Cradley
Heath میں دار المدینہ اور دیگر شعبہ جات کی قیام
کے لئے غیر مسلموں کی عبادت گاہ کو حاصل کیا تھا ۔
دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مقام کا وزٹ کیا۔
دوران وزٹ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی عاشقان رسول اور دیگر
ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دار المدینہ میں اپنے بچوں کو داخل
کروانے کے ساتھ ساتھ خود بھی دینی تعلیم سیکھنے کے لئے وقت نکالنے کا ذہن دیا۔

دنیا
کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ اپریل 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ فرمائیں:
گھر
درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42
بالمشافہ/انٹر
نیٹ لگنے والے مدرسۃ المدینہ للبنات کی تعداد: 41
ان
میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک سیکھنے میں کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:126
اردو
زبان میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار اجتماعات کی تعداد:11
ان
میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:124
انگلش
زبان میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد:03
ان میں
شرکت کرنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد:55
مدنی
مذاکرہ سنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:55
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 193
علاقائی
دوریں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 29
نیک
اعمال کا رسالہ submitکروانے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد: 63

20مئی
2022 کو دعوت اسلامی کے شعبہ مکتبۃ المدینہ کی ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امورکی رکن اسلامی
بہن نے ملک ایران کی اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں مکتبۃُ
المدینہ کا دینی کام بڑھانے، تقسیم رسائل کرنے اورماہنامہ فیضان مدینہ کی
بکنگ کے بارےمیں کلام ہوا۔
عالمی
مجلس مشاورت و بین الاقوامی امور کی ریجن
نگران کا بذریعہ انٹرنیٹ مشورہ

دعوت
اسلامی کی جانب سے 21 مئی 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے
عالمی مجلس مشاورت و بین الاقوامی امور ریجن نگران کے ساتھ انٹرنیٹ کے ذریعے مدنی مشورہ کیا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنیں اپنےاپنے
ملکوں میں سفر کرنے اور سفر میں آزمائش نہ اور وہاں شعبہ معاونت کے کام کرنے سے متعلق مدنی پھول بتائے ۔
٭دوسری
جانب نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار
اسلامی بہن کا اپنی آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ کارکردگیوں
کےجائزےاور اس کی پریزنٹیشن سے متعلق فزیکل مدنی مشورہ ہوا۔ اس موقع پر اوور سیز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کام کے متعلق غور و فکر ہوا نیز کمزریوں کا فالو اپ کیا جائے اس کے طریقہ کار پر بات
ہوئی ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 22 مئی 2022ء کو other
language ذمہ دار اسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے اسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کا جائزہ لیا جن میں ہفتہ
واراجتماعات کا جائزہ لینا، ضرورتاً مبلغہ کا وظیفہ طے کرنا یا ان کو اجیر کرنا
اور بتدریج دینی کام میں اضافہ کرنے سے متعلق مدنی پھول پیش کئے ۔

19مئی2022
ء کو شعبہ مکتبۃ المدینہ ذمہ دار مجلس بین الاقوامی امورکی رکن اسلامی بہن نے مختلف ممالک (ہند ، یوکے، یورپ کے ممالک، بنگلہ دیش، آسڑیلیا،ساؤدرن افریقہ) کی اسلامی
بہنوں کا مدنی مشورہ لیا۔
مدنی
مشورے میں اتفاق کے فائدے بیان کئے
گئے۔ کارکردگیوں کا جائزہ لیا گیا اچھی
کارکردگی پر حوصلہ افزائی کی گئی نیز کارکردگی کو بہتر کرنے پر توجہ دلائی گئی ۔ مزید
چند درپیش مسائل پر کلام ہوا اور ان کاحل بتایا گیا۔ آخر میں مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئے گئے جس پر اسلامی بہنوں نے اپنے عزم
کا اظہار کیا ۔

دعوت
اسلامی کے تحت 20 مئی 2022ء کو نگران عالمی
مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ
ساؤدرن افریقہ ریجن کے ملک ملاوی، موزمبیق اور ماریشس کے اصلاحِ اعمال اجتماع میں
شرکت کی۔ جس میں تلاوت قراٰن سے متعلق سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے حاضرین کو روزانہ تلاوت قراٰن کرنے، ترجمہ و تفسیر پڑھنے
اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی ترغیب دلائی ۔
اوورسیز
جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ د اراسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اوورسیز جامعۃ المدینہ گرلز کی ذمہ د اراسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہو ا جس میں نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں
حصہ لینے سے متعلق مدنی پھول دیئے۔
نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری کا ڈڈلی یوکے میں مسجد”فیضان
فاروق اعظم“کا وزٹ

پچھلے
دنوں یوکے ویسٹ مڈلینڈ کے سٹی ڈڈلی Dudleyمیں عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کا شعبہ خدام المساجد والمدارس کے تحت غیر مسلموں
کی عبادت گاہ کی جگہ خرید کرمسجد قائم کی گئی تھی جس کا نام ”فیضان فاروق اعظم“ رکھا گیاتھا۔
نگران
شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اپنے یوکے شیڈول کے دوران اس مسجد کا دورہ
کیا اور ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی۔ نگران شوریٰ نے مقامی اسلامی بھائیوں کو
نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں اپنی عبادتوں کے ذریعے مسجد آباد کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اس موقع
پر نگران ویلز حاجی سیدفضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔
اسٹچفورڈ برمنگھم میں نگران شوریٰ مولانا عمران عطاری سے پروفیشنلز حضرات کی
ملاقات

دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب
عطاری ان دنوں یوکے U.K کے دورے پر ہیں۔
دوران
دورہ نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے اسٹچفورڈ برمنگھم میں پروفیشنلز حضرات سے ملاقات
کی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو فروغ
دینے اور معاشرتی حوالے سے تبادلۂ خیال
ہوا۔
اس
موقع پر رکن شوری حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری بھی موجود تھے۔