مئی 2022  ء میں دعوت اسلامی کے شعبہ محفل نعت (اسلامی بہنیں ) کے تحت دنیا بھر کے جن ملکوں اور ریجن میں محافل نعت ہوئی ان میں

عرب شریف ، عمان،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ، بنگلہ دیش ،اجمیر ، دہلی، بمبئی، کلکتہ، بریلی، ساؤتھ افریقہ، یوگنڈا، موزمبیق، یوکے، اٹلی ، ڈنمارک ، اسپین ، آسٹریا ،یوبا سٹی اور نیو یارک شامل ہیں ۔

ان ممالک میں ہونے والی محافل نعت کی تعداد:868 ۔

محافل نعت میں مبلغات دعوت اسلامی نے حاضرین پر انفرادی کوشش کی تو ان کی انفرادی کوشش کے نتیجے میں ’’ایک ہزار 520‘‘اسلامی بہنوں نے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ۔جبکہ ’’ 246‘‘اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ۔

ان محفل نعت میں دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں’’173‘‘دینی کتب اور ’’4 ہزار 348‘‘رسالے شامل تھے۔

ان محفل نعت میں مختلف شعبوں سے وابستہ ’’389‘‘شخصیات خواتین دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہوئیں۔جبکہ مئی 22 20 ء میں ان ملکوں اور ریجنز میں کل ’’408‘‘ سیکھنے سکھانے کے حلقے لگائے گئے جن میں ’’6 ہزار 198‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ،سڈنی ، چائنا ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش، ہند، ایران، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا، تنزانیہ، یوگنڈا، ماریشس ، موزمبیق، یوکے ،ڈنمارک ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، یوبا سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا اور امریکہ۔

٭ان ممالک میں مئی 2022ء میں دعوت اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق ’’13 ہزار74‘‘ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی۔

٭ان علاقائی دورے کے ذریعے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں ’’375‘‘ کتب اور ’’ 17 ہزار56‘‘رسائل تقسیم کئے گئے۔

٭اسی طرح مئی 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے ’’206‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’3‘‘ دن کے اور ’’3‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے’’12 “دن کے اور ’’5‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے ’’ایک ماہ ‘‘ کے اور ’’1‘‘ محارم اسلامی بھائی نے’’12‘‘ ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  یورپین یونین یجن میں مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:73

تعویذات عطاریہ کی تعداد: 210

ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 22

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3 


پیارے آقا صلی اللہ و تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:131

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:207

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 103

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 40


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  ساؤتھ افریقہ ریجن میں ماہ مئی2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی درج ذیل رہی:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کا بستہ تعداد: 01

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:114

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 75


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت بین الاقوامی امور  میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے مئی 2022ء کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1یک ہزار464

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 30 ہزار923

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 3 ہزار 147

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 23 ہزار 250

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 3 ہزار 816

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1یک لاکھ،5 ہزار،81

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعدا د: 27ہزار،299

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12ہزار841

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: ایک لاکھ،چالیس ہزار343

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:33 ہزار636


13 جون 2022ء کو دعوت اسلامی کے زیر اہتمام یونان Greece کے ایک مقام پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف شخصیات، بزنس مین،پروفیشنلز حضرات اور دیگر عاشقان رسول سمیت ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینی کاموں میں شرکت کرتے ہوئے اپنی زندگی سیرت مصطفٰے ﷺ کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔اجتماع میں اختتام پر نگران شوریٰ نے دعا کروائی اور صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا جبکہ عاشقان رسول نے نگران شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔


12 جون 2022ء کو دعوت اسلام کے زیر اہتمام ایتھنز، یونان Athens Greeceکے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ذمہ داران کے درمیان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی، اسپین، ہالینڈ، ناروے، ڈنمارک، پرتگال، فرانس، جرمنی، بیلجیم، سویڈن اور یونان کے مختلف شہروں سمیت یوکے اور یورپ کے دیگر ممالک سے نگران کابینہ اور مختلف سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور نگران یورپ ریجن بھی موجود تھے۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے اسلامی بھائیوں کو اللہ پاک کے آخری نبی ﷺ کی سیرت کا مطالعہ کرنے اور اس کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔دوران اجتماع نگران شوریٰ نے شرکا کی دینی کاموں کے حوالے سے رہنمائی کرتے ہوئے دینی کاموں کو مضبوط بنانے، مزید بہتری لانے اوریورپ سے 12 ماہ کے مدنی قافلے سفر کروانے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی نیتوں اظہار کیا۔

آخر میں رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے بھی دینی کاموں کے حوالے سے شرکا کی تربیت فرمائی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کِرتِ، یونان Crete Greece میں قائم مدنی مرکز فیضان غوث الاعظم میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی و بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد و شخصیات سمیت دیگر عاشقان رسول اور ذمہ داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیا اور شرکا کو حلال روزی کمانے کی فضیلت بتائی۔ دوران بیان نگران شوریٰ نے شرکا کو گناہوں سے بچنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہونے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی جبکہ اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔ اجتماع کے اختتام پر نگران شوریٰ سے عاشقان رسول نے ملاقات کی سعادت حاصل کی۔


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ویلیئرز لی بیل Villiers le bel پیرس فرانس میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی اور بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد سمیت مقامی ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانامحمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”جیسا کروگے ویسا بھرو گے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دینِ اسلام کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

اختتام پر نگران شوریٰ نے عاشقان رسول سے ملاقات بھی کی۔


دنیا کے اکثر ممالک میں دعوت اسلامی کے حوالے سے اسلامی بہنوں میں دینی  کام جاری ہے۔اس حوالے سے آسٹریلیا ریجن میں ماہ مئی 2022ء میں ہونے والے دینی کاموں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں۔

گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:42

بالمشافہ اوراسکائپ لگائے گئے مدرسۃ المدینہ للبنات کی تعداد: 37

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:120

اردو زبان میں منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعات کی تعداد:11

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:115

انگلش زبان میں ہونے والے اجتماعات کی تعداد:3

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 39

مدنی مذاکرہ سنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:63

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:175

علاقائی دورے کے ذریعے نیکی کی دعوت دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:19

مدنی انعامات کا رسالہ submitکرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:66


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام بارسلونا، اسپین Spain, Barcelona میں شخصیات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں PHDکے اسٹوڈنٹس، بزنس کمیونٹی سے وابستہ افراد اوردیگر شخصیات نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرابیان کیااور شرکا کو نماز کی پابندی کرنے کا ذہن دیتے ہوئے بتایا کہ نماز کی یہ تاثیر ہے کہ یہ ہمیں برائیوں اور گناہوں سے بچاتی ہے۔ بیان کے بعد صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

آخر میں شخصیات نے نگران شوریٰ سے ملاقات کی جبکہ اس موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی بھی موجود تھے۔