
25
جون 2022ء کو کینیا کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا انعقاد ہواجس میں سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے
کھالوں کی مد میں زیادہ سے زیادہ رقم جمع
کروانے اور 8 دینی کاموں میں عملاً شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 24 جون 2022ء کو بذریعہ انٹر نیٹ سری
لنکا میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں سری لنکا ریجن نگران، سابقہ دو(2) سری لنکا
نگران اور اصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے سری
لنکا میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام بڑھانے اور اس سسٹم کو مضبوط کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی تربیت کی نیز ریجن
نگران کو سفری جدول کے نکات بتائے۔ مزید وقف مبلغہ سے متعلق مدنی پھولوں پر
بھی بات چیت ہوئی ۔
ملک و
اوورسیز سے جو اسلامی بہنیں حج ِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کر
رہی ہیں ان کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں بذریعہ انٹر نیٹ ملک و اوورسیز سے جو
اسلامی بہنیں اس سال حج ِ بیت اللہ کی
سعادت حاصل کر رہی ہیں ان کا مدنی مشورہ
ہوا اس میں عرب شریف کی ریجن نگران و حج و
عمرہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے حج و
عمرہ کے دنوں میں دعوتِ اسلامی کا دینی کام کس انداز پر ہو اس سے متعلق نکات بتائے اور وہاں بھی دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کئیں
۔

دعوت اسلامی کی جانب سے21 جون 2022ء کو کینیا،یوگینڈا
اور تنزانیہ کی ملک نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔ سینٹرل افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ذوالحجۃالحرام کے دینی کام کے
مدنی پھول سمجھائے ۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ یوکے برمنگھم میں اسلامی بھائیوں کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ پبلک ریلیشنز اور شعبہ FGRFیوکے کے
نگران اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکےحاجی سید فضیل رضا عطاری نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر شعبہ FGRFاور تعلقات
عامہ کے مستقبل کے اقدامات کے بارے میں گفتگو کی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے
حوالے سے کلام کیا نیز مدنی مشورے میں ان شعبہ جات کے موجودہ پروجیکٹس پر بریفنگ
بھی دی گئی۔
بنگلہ
دیش ملک نگران اسلامی بہن کے ساتھ بذریعہ
انٹر نیٹ دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے بنگلہ دیش ملک نگران اسلامی بہن
کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ دینی کاموں کے
سلسلے میں مدنی مشورہ کیا۔
مدنی مشورے میں شعبہ معاونت سے رابطے کا طریقۂ کار، اخلاقی
مسائل کا حل اور بنگلہ زبان میں دینی کام کرنے سے متعلق مسائل پر بات چیت ہوئی۔

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ جات میں سے ایک شعبہ فیضان اسلام ہے جس کا کام نیو مسلم اسلامی بہنوں کی تربیت اور غیر مسلم کو ان کی
خواہش پر مسلمان کروانا ہے۔اسی سلسلے میں 18 جون 2022ء بروز ہفتہ یورپین یونین کے ملک اسپین میں اسپینش لڑکی
کا دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان اسلام کی ایک ذمہ دار اسلامی بہن سے رابطہ ہوا۔
انہیں
اسلام میں دلچسپی تھی اور وہ اسلام کے بارے میں سیکھنا بھی چاہتی تھیں ، ان
کو ترغیب دلائی گئی جس پر انہوں نے سابقہ مذہب سے توبہ کی اورکلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئیں ۔ ان کا اسلامی نام بھی رکھا گیا اور ان کی اسلامی تربیت بھی کی جارہی ہے۔ نیو اسلامی بہنوں کی تربیت و قبول اسلام کے حوالے سے فیضان اسلام کی درج ذیل میل پر رابطہ کریں:
ملاوی کی لمبے مسجد میں سنتوں بھرا اجتماع، جانشین امیر
اہلسنت نے بیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام افریقی ملک ملاوی کیLimbe مسجد میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شخصیات اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو ہفتہ وار
اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے سیرت رسول ﷺ کے مطابق زندگی گزارنے کی
ترغیب دلائی۔اختتام پر صلوۃ و سلام اور دعا کاسلسلہ ہوا۔

دعوت
اسلامی کے تحت 17 جون 2022ء کو نگران عالمی
مجلس مشاورت نے اراکین شعبہ بین الاقوامی امور میں سے جن اسلامی بہنوں کی تبدیلی
ہوئی/ اضافہ ہوا ، ان کے ساتھ بذریعہ انٹر نیٹ اراکین کی تبدیلی سے متعلق مدنی مشورہ لیا۔ اس موقع پر مدنی مشوروں کا نظام ، کارکردگیوں کا نظام اور رابطوں کا نظام سے متعلق بات چیت ہوئی۔
٭اس
کے علاوہ صاحبزادیِ عطار اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے جمشید روڈ میں ایک شخصیت خاتون کے گھر ہونی والی محفلِ نعت میں شرکت کی۔
محفل
نعت میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’شادی
کے موقع پر شکر ادا کرنا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نعمتوں پر شکر سے متعلق مدنی
پھول پیش کئے۔ آخر میں صاحبزادیِ عطار نے خیرو برکت کی دعا کروائی اور محفلِ نعت کے اختتام پر ملاقات و انفرادی کوشش کی۔
دارالسلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد،
جانشین امیر اہلسنت نےبیان فرمایا

دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 19 جون 2022ء کو دار السلام تنزانیہ کے کچھی ہال میں سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مقامی عاشقان رسول نے شرکت
کی۔
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو اپنی زندگی سنت مصطفٰے صلَّی اللہ
علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے مطابق گزارنے کی ترغیب دلائی۔
آخر
میں صلوۃ و سلام اور دعا کا سلسلہ ہوا۔

ترکی
میں موجود دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ استنبول میں ذمہ داران کا مدنی
مشورہ ہوا جس میں ترکی، ساؤتھ افریقہ اور مختلف ممالک کےذمہ داران سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مرکزی
مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے دینی کام اور مدنی قافلوں کے حوالے سے گفتگو
کی۔
اس
موقع پر بانی دعوت اسلامی امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے بذریعہ
ویڈیو لنک اسلامی بھائیوں کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازتے ہوئے انہیں مدنی قافلوں
میں سفر کرنےاور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
بعد
ازاں ذمہ داران نے نگران شوریٰ کو فیضان مدینہ استنبول میں ہی موجود مدنی چینل کے
اسٹوڈیو کا وزٹ کرواتے ہوئے اس اسٹوڈیو کی تعمیرات اور وہاں ہونے والی
ریکاڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی۔
حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر
مولانا عمران عطاری کی حاضری

عاشقان
رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد
عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی دینی کاموں کو بڑھانے اور نیکی کی دعوت کی
دھومیں مچانے کے لئے یورپ اور یوکے کے بعد ترکی پہنچے جہاں انہوں نے مشہور صحابی و
میزبان رسول حضرت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔
نگران
شوریٰ نے مزار شریف پر سلام عقیدت پیش کیا اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے
ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی اور امت مسلمہ کی بھلائی کے لئے دعائیں کیں ۔