دعوت اسلامی کے شعبہ کفن دفن  کے تحت مختلف ممالک میں غسل میت تربیت کا سلسلہ رہتا ہے۔ ہر ماہ دعوت اسلامی کے تحت اسلامی بہنیں تربیت حاصل کرتی ہے پھر ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے بعد انہیں غسل میت دینے کی سعادت حاصل ہوتی ہے:

جو ن 2022ء میں بیرون ملک میں آسٹرلیا، بنگلہ دیش، سینٹر ایشیاء ، یوکے، سینٹر ل افریقہ، ساؤدرن افریقہ ، ساؤتھ افریقہ، یورپین یونین، فارایسٹ، نیپال میں اس شعبے کے تحت’’110‘‘ کفن دفن تربیتی اجتماعات منعقد ہوئےجن میں موصول ہونے والی رپوٹ کے مطابق ’’ 2 ہزار 101 ‘‘ اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ان میں سے 54 اسلامی بہنوں نے غسل میت کی سعادت حاصل کی۔ 


دعوت اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کا کام پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کےمختلف ممالک میں بھی ہو رہا ہے جن میں سےچند یہ ہیں: عرب شریف ، کویت ، عمان ،بحرین،قطر ،سڈنی ، چائنا ، ساؤتھ کوریا ،ہانگ کانگ ،انڈونیشیا ،سری لنکا ،بنگلہ دیش، ہند، ایران، ترکی، ساؤتھ افریقہ، کینیا ، تنزانیہ ، یوگنڈا ، ماریشس ، موزمبیق، ملاوی ، یوکے ، اٹلی، اسپین،فرانس، ناروے، بیلجئیم ، ڈنمارک ، ہالیند ، سوئیڈن ، آسٹریا ،یوبہ سٹی، نیو یارک، کینیڈ ا ، امریکہ اور سرینم۔

ان ممالک میں جون 2022 ءمیں دعوت اسلامی کی تنظیمی ترکیب کے مطابق ’’2 ہزار 671‘‘ ذیلی حلقوں میں اسلامی بہنوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے ذریعے اسلامی بہنوں کو مختلف دینی کاموں میں شرکت کی دعوت دی ۔

ان علاقائی دورے کے ذریعے دعوت اسلامی کے مکتبۃ المدینہ کا لٹریچر تقسیم کیا گیا جن میں ’’53‘‘ کتب اور’’ 476‘‘ رسائل تقسیم کئے گئے نیز دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی قافلہ کے تحت جون 2022ء میں اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش سے ان کے ’’34‘‘ محارم اسلامی بھائیوں نے ’’3 ‘‘دن کے اور ’’18‘‘محارم اسلامی بھائیوں نے’’ 12 “دن کے اور’’1‘‘ محارم اسلامی بھائی نے ’’12 ‘‘ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔


جون2022 ء  میں ویسٹ افریقہ میں دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی کارکردگیاں پیش خدمت ہیں۔۔۔

روزانہ گھر درس دینے کی تعداد: 1

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 4


سینٹرل افریقہ میں  دعوت اسلامی کے تحت نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت اسلامی بہنوں کے جون2022 ءکے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے۔۔۔

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60

تعداد مدرسۃ المدینہ بالغات : 16

مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 86

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 17

ان میں حاضر ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 223

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 85

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:36

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 176

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 77


دعوت اسلامی کی جانب سے 15 جولائی 2022ء  کو بذریعہ انٹر نیٹ نارتھ امریکہ کی ریجن و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔ مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے افرادی قوت بڑھانے اور تقرریوں میں اضافہ کرنے پر نکات بتائے نیز نئے اسٹرکچر کے مطابق تقرریوں کی معلومات پر بات چیت ہوئی اور اہداف دیئے گئے ۔


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  یورپین یونین یجن میں ماہ جون2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی پیش خدمت ہے:

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:67

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 147

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 19

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت بریڈفورڈریجن میں ماہ جون2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستے کی کارکردگی درج ذیل رہی:

روحانی علاج للبنات بستہ تعداد: 01

بستہ پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:34

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:96

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 41


پیارے آقا صلی اللہ و تعالٰی علیہ وآلہ وسلم کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت نارتھ ویسٹ ریجن میں ماہ جون2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگی ملاحظہ ہوں:

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:134

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد:221

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 119

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 3


دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت  ساؤتھ افریقہ ریجن میں ماہ جون2022ء میں لگنے والے روحانی علاج کے بستے کی کارکردگی درج ذیل رہی:

روحانی علاج للبنات کے بستہ کی تعداد: 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:28

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد:93

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 62

تقسیم کئے گئے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد: 180


یکم جولائی  2022ء کو دعوت اسلامی کی جانب سے فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت چائینز لینگویج کورس کروانے سے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں فیضان آن لائن اکیڈمی عالمی سطح ذمہ دار، مدرسات، چائنہ کی ریجن نگران اورعالمی آفس ناظمہ نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے چائینز لینگویج کلاس پر نکات بتائے اور جو مُدرسہ نیو مسلم کورس کروائیں گی انہیں نرمی و حکمت عملی کو پیش نظر رکھنا ہے اس پر ذہن سازی کی ۔

٭اس کے علاوہ بذریعہ انٹر نیٹ ریجن نگران و ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی پھول برائے محرم الحرام سے متعلق مدنی مشورہ ہوا جس میں اجتماعِ ذکرِ شہادت شیڈول کے مطابق ہونے اور کورس آیئے دینی کام سیکھئے زیادہ سے زیادہ مقامات پر منعقد کرنے پر اہداف دیئےنیز 8، 9 ،10 محرم الحرام کو محارم کو زیادہ سے زیادہ مدنی قافلوں میں سفر کروانے سے متعلق ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے تحت 28 جون 2022ء بروزمنگل سٹوک آن ٹرینٹ یوکے (Stoke-on-Trent UK)مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے شرکا کی تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ پبلک ریلیشن ڈیپارٹمنٹ برطانیہ کے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری اور گریٹر لندن یوکے کے نگران رضوان رشید عطاری نے برطانیہ میں مسٹر ظفر صفارو (فرسٹ سیکرٹری اور قونصل، تاجکستان کے سفارت خانے کے امور کے انچارج) اور مسٹر رستم ملو زودہ (‏برطانیہ میں تاجکستان کے سفارت خانے میں لندن میں سفیر کے تیسرے سیکرٹری اور پرسنل اسسٹنٹ) سے ملاقات کی۔

حاجی سید فضیل رضا عطاری نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور تاجکستان میں FGRF کے تحت فلاحی کام شروع کرنے پر گفتگو کی۔ عہدیداران نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا جبکہ دعوت اسلامی کے وفد نے انہیں برطانیہ میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔